Express News:
2025-02-21@18:39:33 GMT

پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی،  بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔ 

بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ دیا ہے، پشاور سمیت صوبے کے تمام میدانی اور بلائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پشاور میں اب تک 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں برف باری سے آمد و رفت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پشاور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ  گئے ہیں، بارش سے پشاور کی سڑکوں پر پانی آنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہونے لگا ہے۔

بارش سے سردیاں لوٹ آیئں ہیں، لوگوں نے پھر سے گرم ملبوسات پہن لی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ رواں ہفتے میں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پشاور میں بارش

پڑھیں:

کے پی میں بارش کے بعد بجلی معطل، متعدد فیڈرز ٹرپ، مرمت جاری

فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز  پر مرمت کا کام جاری ہے۔

پشاور سرکل میں 55، خیبر سرکل میں 37، بنوں سرکل میں 29 فیڈرز پر کام جاری ہے۔

مردان سرکل میں 20، صوابی سرکل میں 18 فیڈرز پر مرمت کا کام جاری ہے۔

پیسکو کے مطابق سوات سرکل میں 32 اور ڈی آئی خان سرکل میں 15 فیڈرز پر کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش ،بالائی علاقوں میں برف باری
  • پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے
  • پنجاب: بیشتر اضلاع میں بارشیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کے پی میں بارش کے بعد بجلی معطل، متعدد فیڈرز ٹرپ، مرمت جاری
  • پختونخوا میں مسلسل بارش؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے دلفریب مناظر؛ ویڈیو دیکھیں
  • پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
  • کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی