گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے، دوسری جانب سندھ کی بالادستی کی وجہ سے سندھ کو مزید تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گرین پاکستان کے منصوبوں کا افتتاح کرکے سندھ کی تباہی کے لائسنس جاری کر رہی ہیں اس سارے عمل میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ پنجاب صوبوں کے حقوق اور وسائل پر قابض ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، عطا تارڑ

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ  نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو  برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار  اور  بے امنی پھیلائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جوکچھ کیا اس کے تمام شواہد موجود ہیں۔

ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہےکہ  محب وطن اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست زوال کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی پاکستان کی ساکھ کو متاثرکرنےکی مذموم کوششیں ناکام ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہمی کی منظوری دیدی
  • ارسا کی چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری
  • چولستان کے صحرا کو نخلستان بنانے کے لئے پانی ملے گا، ارسا نے سرٹیفیکیٹ دے دیا
  • کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے استقبال رمضان پروگرام میں مولاناحبیب احمدحنفی درس قرآن دے رہے ہیں
  • حیدرآباد: دریائے سندھ کے پانی کا لیول خطرناک حد تک نیچے آنے کے بعد شہری دریا کنارے تفریح کرتے ہوئے
  • جمعیت علماء اسلام کا بے امنی کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ
  • پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہورہا، عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، عطا تارڑ
  • کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ کاشف سعید شیخ