چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔

خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔

میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔

زمین پر نیم بے ہوش پڑے شخص کی نبض معمول سے کم رفتار میں چل رہی تھی، دل کی دھڑکن بے ترتیب تھی اور سانس بھی اکھڑ رہی تھی۔

میڈیکل کالج کے فائنل ایئر کے طلبا ہونے کی حیثیت سے وہ دونوں یہ جان چکے تھے کہ یہ علامات دل کے دورے کی ہیں۔

اس لیے انھوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر’کارڈیو پلمونری ری سسٹیکیشن‘ یعنی سی پی آر کرنے کا فیصلہ کیا۔

یوسف نے اپنے دونوں ہاتھ متاثرہ شخص کی چھاتی پر رکھ کر سی پی آر کرنا شروع کیا جب کہ رفیق نے وقفے وقفے سے منھ کے ذریعے سانس دی۔

یہ عمل مسلسل دہرائے جانے کے چند ہی لمحوں میں متاثرہ شخص کی سانس بحال ہونا شروع ہو گئی اور یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کمیروں میں محفوظ ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے پاکستانی طلبا کے جذبہ ہمدردی کو سراہا۔

بی بی سی کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طلبا چین میں ہیرو بن گئے اور چینی میڈیا نے ان کا انٹرویو بھی کیا۔

پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں بھی پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو سراہا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی طلبا چین میں

پڑھیں:

پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا

پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے حج 2025 کوٹے میں مزید 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا۔

یہ فیصلہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کوٹے میں یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کا مظہر ہے۔

حکام کے مطابق ہزاروں پاکستانی درخواست گزار انتظار کی فہرست میں شامل ہیں، اور یہ اضافی کوٹہ رواں سال کے حج کے لیے درخواست دہندگان پر دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس ہفتے کے آغاز میں پاکستان نے حج عازمین کی لازمی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جبکہ پہلا مرحلہ رواں سال کے آغاز میں مکمل کیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور انوار الحق یوسف نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج عازمین پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، وہاں کے قوانین کا خیال رکھیں۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

 یوسف نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی عرب کو "برادر ملک" قرار دیا۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے اور عازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید برآں وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے لازمی ویکسینیشن کا عمل 20 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں; عطاءاللہ تارڑ
  • امریکہ، 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرینگے
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے
  • کیا پاکستانی طلبا کے لیے امریکی فنڈ سے جاری تمام ایکسچینج پروگرام ختم کردیے گئے؟
  • پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا
  • برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر
  • پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
  • کرش 4: پریانکا چوپڑا سالوں بعد دوبارہ ہریتک کے ساتھ نظر آئیں گی