انٹرنیٹ کی دنیا کے بادشاہ، مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی کا راز کھل گیا ہے، اور یہ راز اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔

دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو ’’مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں، اور یہ اعداد و شمار کسی کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔


کتنی ہے مسٹر بیسٹ کی کمائی؟

مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ حال ہی میں، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان کی گزشتہ 28 دنوں کی کمائی 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ بتائی گئی۔

 

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد، سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ مسٹر بیسٹ اس سے کہیں زیادہ کماتے ہیں، کیونکہ ان کی اسپانسرشپ ڈیلز بھی لاکھوں ڈالرز کی ہوتی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ مسٹر بیسٹ اس کمائی کے حقدار ہیں، کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز پر بہت محنت کرتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ صرف یوٹیوب سے ہی نہیں کماتے، بلکہ ان کی ایک وسیع کاروباری سلطنت بھی ہے۔ ان کے متعدد یوٹیوب چینلز ہیں، اور وہ مختلف برانڈز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔ اندازے کے مطابق، ان کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

اگرچہ مسٹر بیسٹ یا ان کی ٹیم نے ابھی تک ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبر ہیں۔ ان کی ویڈیوز نہ صرف مقبول ہیں، بلکہ ان سے بہت زیادہ آمدنی بھی ہوتی ہے۔

مسٹر بیسٹ کی اصل آمدنی کے بارے میں تخمینے نمایاں طور پر مختلف ہیں۔ 2024 میں فوربس نے ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 85 ملین ڈالر بتائی تھی، جبکہ سیلیبریٹی کی نیٹ ورتھ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تقریباً 50 ملین ڈالر ماہانہ کماتے ہیں۔ یہ تضاد ان کی صحیح آمدنی کا تعین کرنے میں چیلنج کو اجاگر کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 کی فوربس رپورٹ نے ان کی خالص مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر بتائی، جو گزشتہ دو سال میں تیزی سے مالی عروج کی نشاندہی کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسٹر بیسٹ کی

پڑھیں:

پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو پڑوسی ملک تک بھی ہے اور سوشل میڈیا کے جدید دور میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔

پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔

مگر ان سب میں ایک اداکار کا نام سب سے نمایاں ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔

یہ اداکار دانش تیمور ہیں جن کے ڈراموں نے اتنی بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا۔  یہ کارنامہ تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔

دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں ’’جان نثار نے تقریباً 3 ارب اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے  5 ارب ویوز حاصل کیے۔

خیال رہے کہ اداکار وہاج علی کے ڈراموں نے بھی مجموعی طور پر 4 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا ہے چکے ہیں لیکن کسی ایک اداکار کے دو ڈراموں کا الگ الگ 2 ارب ویوز حاصل کرنا دانش تیمور ہی کا خاصہ ہے۔

دانش تیمور کے کیریئر کا آغاز 2005 میں ’’دو سال بعد‘‘ سے کیا اور پھر ’’ڈریکولا‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی۔

ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’’رہائی‘‘، ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’دیوانگی‘‘ اور ’’عشق‘‘ شامل ہیں مگر ’’جان نثار‘‘ اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ڈالر
  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ اور بیٹنگ کی دلچسپ ویڈ یووائرل
  • یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر ، نیاحیران کن اے آئی فیچرسامنے آ گیا
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ
  • دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
  • پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ