2025-02-13@10:11:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1347
«ایجنسی کے»:
(نئی خبر)
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہوگی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دینگے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انییں سرٹیفیکیٹ دینگے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے نائب صدر اسد اقبال رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اسد اقبال کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لیے ایچ ڈبلیو اے بی کی جانب سے ادارہ تعلیم و تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف آباد میں تعزیتی اجلاس جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی دُعا کی گئی کہ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
![حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں](/images/blank.png)
حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
ایبٹ آباد:آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (HSATI) نے ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ آفس میں اپنے ایگزیکٹو ارکان کا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے کی جس میں وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ارکان ضیاء الدین قریشی، سید یاور علی شاہ، محمد عارف مدنی، عبدالستار خان، عبدالوحید شیخ، اختیار آرائیں، صلاح الدین خان غوری، شوکت راجپوت، شوکت شیخ، اشفاق احمد سومرو، محمود راجپوت، محمد علی راجپوت، وسیم جی، حسن ضیا جعفری اور سیکرٹری جنرل رافع قریشی نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز عبدالوحید شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس سے احترام اور اتحاد کی فضا قائم ہوئی جس کے فوری بعد حیدرآباد کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت عبدالوحید قریشی اور...
![ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں](/images/blank.png)
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورے سندھ خاص طور پر بالائی سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اور امن کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں وکلااور سول سوسائٹی پر مشتمل بحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر 28 جنوری بروز منگلجماعت اسلامی کی جانب سے کندھ کوٹ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، خیرپور، قنبرشہدادکوٹ، نوشہرہ فیروز کے ایس ایس پیز ہیڈکوارٹر ز کے سامنے دھرنے دیے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امن کھپے امن کھپے، امن کی نگری بس امن چاہی ہے،حکمرانوں امن بحال کرو یا کرسی چھوڑدو کے نعرے درج تھے۔ کندھ کوٹ میں گھنٹہ گھر چوک تاایس ایس پی آفس تک امن ریلی نکالی...
سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام...
تہران(صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کوگھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کردیا، جو جدید اسلحے سے لیس اورامریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی...
اے آئی جی پی جاوید عالم اوڈھو کر اچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی (اے آئی جی پی) جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کے فقدان کو بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امن و امان کے چیلنجز میں اہم کردار کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کراچی ایک وسیع و عریض شہر...
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 63.612بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 57،709 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 24.627 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 21.185 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.589 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 3.247 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.787 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.150بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.247 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 650.869 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 419.151 ملین روپے، ڈی جے کے...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ جیف ایلر ڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی...
![کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں](/images/blank.png)
کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
![کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں](/images/blank.png)
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں 7سالہ صارم کے قتل میں ملوث ملزمان کے ڈی این اے میچنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ نارتھ کراچی میں 7سالہ صارم کی لاش پانی میں ڈوبے رہنے کے وجہ سے خراب ہوگئی تھی اور لاش سے لیا جانے والا ڈی این اے بھی خراب ہوگیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔ ڈی این اے بہتر کرنے کیلیے خصوصی ماہرین کی خدمات لینے پر غور کررہے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ ڈی این اے کے علاوہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہارملاقات کے لیے آنے والے سینیئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کر نے والوں میں امتیازصفدروڑائچ، عزیزالرحمان چن، نویدچیمہ،ابرارحسین شاہ، رائےوقاص،علامہ یوسف اعوان اور ایڈون سہوترا شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے صحافیوں کے خلاف لائے گئے پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جیف ایلرڈائس کو نومبر2021 میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر تعین کیا گیا تھا۔ جبکہ آئی سی سی سے ان کا تعلق 2012 سے ہے۔ اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں بطور جنرل منیجر کام کر چکے تھے۔ جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ عالمی سطح پر کرکٹ کو پھیلانے سے لے کر آئی سی سی ممبران کے لیے کمرشل بنیادوں کو مضبوط کرنے تک جیسی کامیابیاں حاصل کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 13 برس کے عرصے میں سپورٹ اور کولیبوریشن کرنے پر...
آئی سی سی کے سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہیکہ سی ای و جیف آلڈرائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔ آئی سی سی سے قبل...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022ء میں...
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعزاز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو دیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 نام کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایوارڈ بمراہ کو تمام فارمیٹس میں مسلسل اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا۔ اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ بمراہ پانچویں بھارتی کرکٹر بنے ہیں جو یہ ایوارڈ...
لاہور: پنجاب میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے سی بی ڈی پنجاب اور ایس ٹی زیڈ اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جو مقصد پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پر دستخط سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے اظفر منصور نے کیے اور دونوں نے کہا کہ یہ شراکت صوبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ مذکورہ کمپنیوں کے سربراہان نے کہا کہ -800 ایکڑ پر محیط نواز شریف ٹیکنوپولس (این ایس ٹی) کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، این ایس ٹی میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی ڈسٹرکٹس شامل ہیں۔ سی ای او سی...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔ نئے ورژن میں کمپنی کی جانب سے وژوئل اِنٹیلی جنس سپورٹ شامل کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف پوسٹر یا فلائر سے براہ راست کلینڈر ایپ میں ایونٹس کو شامل کر سکیں گے اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے بعد فون سے مزید پودے اور جانوروں کو بھی پہچانا جا سکے گا۔ اپ ڈیٹ میں خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کی ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو بھی ختم کر دیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور مستقبل میں صارف اگر چاہے تو اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔...
آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 جیت لیا۔ یہ ایوارڈ انہیں تمام فارمیٹس میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ بمراہ نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہوگا۔ آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔ اس نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنے والے کیمرہ بار کی آئینہ دار ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی...
پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر 21 سالہ اسرائیلی ریزرو فوجیوں کو ایران سے متعلق سیکورٹی جرائم کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دونوں یوری ایلیاسفوف اور جارجی آندرییف پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسرائیلی آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں خفیہ معلومات ایران کو منتقل کیں۔ پولیس...
ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا جہاں سینیٹر فیصل واواڈا نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا اور کہا کہ شاٹ فال کے باعث شاید ۔شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ سابق وفاقی وزیر سنیٹر فیصل واواڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریداری کیلئے ٹرانزیکشن کا معاملہ آیا، ایف بی آر کو 384 ارب کا ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، شاٹ فال کے باعث شاید شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت ان کا کہنا...
ایف بی آر کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا جہاں سینیٹر فیصل واواڈا نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا اور کہا کہ شاٹ فال کے باعث شاید ۔شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ سابق وفاقی وزیر سنیٹر فیصل واواڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریداری کیلئے ٹرانزیکشن کا معاملہ آیا، ایف بی آر کو 384 ارب کا ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، شاٹ فال کے باعث شاید شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے اخبارات میں کوئی اشتہار نہیں آیا، معاملہ وزیر خزانہ کا تھا، وزیر دفاع صاحب بیچ میں آ گئے۔...
اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں دو ریزرو فوجیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم یوری ایلیاسوف اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم اینٹی ایئر میزائل یونٹ میں خدمات انجام دیتا تھا اور اس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ مواد کو ایرانیوں تک پہنچایا۔ اسرائیلی روزنامہ ہارٹز کے مطابق ایلیاسوف اور ایرانی ایجنٹ کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا، جس کے بعد ایلیاسوف نے مبینہ طور پر اپنے دوست، جارجی اینڈریو کو بھرتی کیا اور اسکا ایرانی ہینڈلر سے رابطہ کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ ملزمان کی عمریں 21 برس ہیں اور وہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی...
معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ ارینج میرج تھی۔ان کا دل کرتا ہے اپنی پروفائل میں جا کر نام تبدیل کر دیں۔ فرح اقرار نے کہا کہ وہ اقرار الحسن سے نا ناراض ہوتی ہیں، نہ سوال کرتی ہیں، نہ لڑائی کرتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی فرمائشں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے تحفوں کی فرمائش بھی نہیں کرتیں بلکہ اقرار سے زیادہ تحفے وہ انہیں دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقرار کی طرف سے سب سے مہنگا تحفہ آئی فون کا تھا جو انہوں نے 5 سال قبل دیا تھا۔ فرح اقرار کا کہنا تھا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ون کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، سری لنکا کے کوسال مینڈس، وانندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے رتھرفورڈ کو نامزد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی نے پیر کو مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا۔ آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی قرار پائے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے سال 2024 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، انہوں نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں417 رنز اسکور کیے...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) پاکستان نے سوڈان کے متحارب فریقین سے 21 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے دوبارہ مذاکرات میں شامل ہونے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈانی عوام کے مصائب کا خاتمہ ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان کے دونوں فریقین سے شہریوں کے تحفظ اور سوڈانی عوام کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انسانی بنیادوں پر اقدامات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے جدہ اعلامیے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سوڈان میں...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔ ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی ایجنڈے کا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی جہاں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نےامریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو چیمپئنز...
سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، الیکٹرانک کرائم کے انسداد کا ترمیمی بل پیکا ایجنڈا میں شامل ہے۔ سینیٹ اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسانی اسمگلنگ روکنے کے تین ترمیمی بلز بھی آج سینیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بلز میں جرمانے اور سزائیں بڑھائی جارہی ہیں۔
ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا اور مختلف امور خاص کر گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات اور پاراچنار کے تازہ ترین حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی صوبائی صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی صاحب سے ملاقات، ملاقات میں ملی مذہبی سیاسی امور خاص کر مرکز کی پالیسی اور صوبائی تنظیمی امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، علامہ عارف واحدی نے ان کی فعالیت کو سراہا...
لندن(نیوز ڈیسک)آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14...
حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ سیزن فائیو جیت لیا۔سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں لاروش کرکٹ کلب کراچی کو دل چسپ مقابلے کے بعد 37رنزسے شکست ہو گئی۔آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ندیم کے مطابق فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راول شرجیل میمن تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ گیسٹ آف آنرز میں ڈپٹی کمشنر حیدرآبادزین العابدین میمن،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عدنان تاج،یو سی چیئر مین64دانش عابد،یو سی چیئر مین66نعیم الرحمان،ڈائرکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ،ڈاکٹر امان اللہ،ناصرخانزادہ،ٹیسٹ اسکورر عارف مجید عارف، ذوالفقاراحمد،خرم جعفری،فیضان شیخ، سپرنٹنڈنٹ سندھ اسپورٹس بورڈمظہر خاص خیلی،خرم رفیع صدیقی ، یاسین شیخ،ظفروحید تھے۔مہمان...
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقا کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز جیتنے والے میچ میں انہوں...
کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 43.763 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 45،080 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوے? جن کی مالیت 20.658 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 11.013 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.889 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.267 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.922 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.344 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 846.848 ملین روپے رہی۔
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 (ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز) میں بہتری کے ممکنہ شعبوں پر عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔ یہ کاغذ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو حالیہ مقامی اور بین الاقوامی ترقیات کے مطابق ہے۔ریسرچ اینالسٹ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہیں۔
واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صارم کیس میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کا سانس روک کر قتل کے بعد لاش پانی کے ٹینکر میں ڈالی گئی۔ جلد ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نارتھ کراچی بھی مقتول صارم کے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا ایک بار پھر دورہ کیا۔پولیس حکام نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
![جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں](/images/blank.png)
جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ کے شہر قصر شیرین میں 5.1 کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ تہران یونیورسٹی کے زلزلہ پیما مرکز کے بیان کے مطابق 5.1 شدت کے زلزلے کا مرکز کرمانشاہ کا قصر شیرین شہر تھا، جومقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ زلزلہ زیر زمین 8 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے اور اس دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے سکھر میں منعقدہ اے پی سی اعلامیہ کے مطابق ’’بحالی امن ایکشن کمیٹی‘‘ کی کال پر آج امن و امان کی بحالی کے لیے سندھ کے تمام اضلاع میں ایس ایس پیز کے دفاتر کے سامنے دھرنے دیے جائیں جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنما ،سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے۔
کھپرو (نمائندہ جسارت) سروری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے چوٹیاریوں سانحے کے خلاف شہید چوک پر احتجاج۔ مظاہرین نے مقتولین کے انصاف تک مظاہرے اور احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی سانگھڑ کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری تبادلے کا مطالبہ بھی کیا ۔ تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، اگر رات تک ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو ایس ایس پی سانگھڑ کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ مظاہرین نے دھرنے کے بعد احتجاجی واک بھی کی۔
مملکت ناپرسان عالی شان کے معروف دانشور حضرت علامہ ڈاکٹر پروفیسر بیرسٹر انجینئر اسکالر مک مکا مک مکانوی نے اپنی کتاب ’’مک مکا اینڈ مک مکا‘‘ میں لکھا ہے کہ اس دنیا میں صرف ’’مک مکا‘‘ ہی ایک حقیقت ہے باقی سب مایا ہے، سب کچھ مایا ہی ہے ۔ ویسے تو مملکت ناپرسان میں دانشور ہی دانشور پیدا ہوتے ہیں اورمعاملے میں ناپرسان کو قدیم لنکا کی حیثیت حاصل ہے جہاں باون گزے ہی باون گزے پیدا ہوتے تھے ، ایک سروے کے مطابق ناپرسان میں دانشور ملک کی ساری آبادی سے دگنے یا تگنے ہیں کیوں کہ ان میں اکثر دانشور ٹو ان ون، تھری ان ون بلکہ آل ان ون تک ہوتے ہیں ، خاص طور پر...
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔...
کابینہ اجلاس طلب، پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان سے متعلق قانونی کارروائی ایجنڈے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے کے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری، ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکج کے...
"غزہ" ڈرون مسلسل پرواز کے وقت کے لحاظ سے "شاہد 129" ڈرون سے بہتر ہے، کیونکہ یہ مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرتا ہے، جب کہ "شاہد 129" مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتا ہے، اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کی '' عظیم پیغمبر اعظم'' مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے سب سے بڑے ڈرون کی نقاب کشائی کر دی۔ ایران کا شاہد 149 ڈرون جسے '' غزہ '' کا نام دیا گیا ہے ایران کے ڈرون فلیٹ میں اب تک کا دیوہیکل ڈرون ہے۔ مشقوں کے دوران غزہ ڈرون نے بیک وقت 8 اہداف کو نشانہ بنایا۔ غزہ ڈرون (شاہد 149) کی خصوصیات العالم کی رپورٹ کے مطابق "غزہ" ڈرون (جسے شاہد 149 بھی کہا جاتا ہے) ایرانی...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...
اسلام آباد — ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کابل کے دورے پر ہیں۔ ماہرین اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فریقین نے اقتصادی تعاون، ایران میں افغان تارکینِ وطن، آبی مسائل، سیکیورٹی، مشترکہ سرحدوں اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ ایران نے اب تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن طالبان حکومت کے پہلے روز سے ہی کابل میں ایران کا...
![حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان](/images/blank.png)
حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
اپنے بیان میں وکیل رہنماء امان اللہ کنرانی نے کہا کہ پہلے بلوچستان کے عوام ساحل اور وسائل کی بات کرتے تھے اب وسائل ہمارا برننگ ایشو نہیں رہا، اس وقت برننگ ایشو جان کا تحفظ ہے۔
سینیٹر طلال چودھری(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بغیر ایوان نامکمل ہوتا ہے، بل میں صحافیوں کے خلاف ایسا کچھ نہیں ہے، آپ کے خدشات ہم اپنی قیادت تک ضرور پہنچائیں گے۔ سینیٹر طلال چودھری نے ان خیالات کا اظہار احتجاج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کوئی نہ کوئی کسی پر تہمت تو کسی پر فتویٰ لگا دیا جاتا ہے۔ سینیٹر طلال چودھری نے کہا یہ بل صحافیوں کے خلاف ہو ہی نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت...
![پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد](/images/blank.png)
پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔ معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو (ATIR) کے قانونی موقف کو مسترد کرتے ہوئے انکم ٹیکس چھپانے کے مبینہ کیس میں معروف اینکر پرسن مہر بخاری کو نوٹس جاری کردیا۔اس سلسلے میں، IHC نے کمشنر ان لینڈ ریونیو بمقابلہ 2025 کے لیے ایک حکم (I.T.R No.06) جاری کیا ہے۔ اینکر پرسناپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو نے بخاری کے حق میں فیصلہ دیا تاہم ایف بی آر نے اس معاملے کو آئی ایچ سی میں چیلنج کیا جس نے اینکر پرسن کو نوٹس جاری کیا۔ IHC نے تعین کے لیے قانون کے تین سوالات بنائے۔ آئی ایچ سی نے اینکر پرسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف بی آر کے الزامات کا جواب طلب...
چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچپسی کا اظہار کردیا۔ اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچسپی کا اظہارکردیا۔ میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زوردیا۔ چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا...
![اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب](/images/blank.png)
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26 جنوری 2025 کو منعقد ہوئے، جس میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی نے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کے کورٹ رپورٹر حسین احمد چوہدری ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ سماء ٹی وی کے راجہ شہزاد علی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر پی ٹی وی کے بلال شیخ،خزانچی ہم نیوز کی فرح ماہ جبین،نائب صدر 365 نیوز کے روف بزمی،سیکرٹری اطلاعات سچ ٹی...
ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کے سیفٹی معیار کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ تشخیص پاکستانی کیرئیرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی۔ دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی جن میں ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے) موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے...
سری لنکا کے کرکٹر کمیندو مینڈس کو آئی سی سی کی جانب سے 2024 کے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس ایوارڈ کے لیے پاکستانی اوپنر صائم ایوب، انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو نامزد کیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق 26 سالہ کمیندو مینڈس نے اپنے شاندار پرفارمنس کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ کمیندو مینڈس نے 2024 کے دوران مختلف فارمیٹس میں 32 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 1451 رنز اسکور کیے۔ ان میں سب سے زیادہ کامیابی ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل ہوئی، جہاں انہوں نے 9 میچز میں 5...
سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
سری لنکا کے کمیندو مینڈس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔ آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اوپنر صائم ایوب، انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد ہوئے تھے۔ آئی سی سی کے مطابق مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر سری لنکا کے کمیندو مینڈس قرار پائے۔ کمیندو مینڈس نے 2024 میں تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 32 میچز میں 1451 رنز اسکور کیے۔ 26 سالہ کمیندو مینڈس نے 2024 میں صرف 9 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 1049 رنز بنائے۔ان کا سب سے بہترین اسکور 182...
عمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقف کو "ٹھوس اور غیر متزلزل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی ترجیح یہ ہے کہ فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر رہیں۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تجویز کے ردعمل میں آیا ہے، جس میں ٹرمپ نے اردن اور مصر سے کہا تھا کہ وہ غزہ سے مزید فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ٹرمپ نے اس تجویز کو عارضی یا مستقل منتقلی کے طور پر پیش کیا اور غزہ کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک سے...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منصوبوں میں تاخیر کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ منصوبوں میں تاخیر کے باعث 5 ارب روپے کے فنڈز استعمال کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو 10 سال کے دوران 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے لیکن ایس ایس جی سی ایل 50 فیصد سے بھی کم رقم استعمال کر سکی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے منصوبوں پر 2 ارب 80 لاکھ روپے استعمال کئے گئے اور 3 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے استعمال نہیں ہو سکے ۔ حکومت سندھ نے 10 سال کے دوران ایس ایس جی سی ایل کو منصوبوں کے لئے 2 ارب 17 کروڑ روپے...
شعیب مختار: ایئرپورٹس پر طیاروں کا حادثے سے بال بال بچنے کا معاملہ, ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر کتوں کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا. تفصیلات کےمطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر کتوں کا ہونا فلائٹ سیفٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے، کئی روز سے میڈیا پر کراچی سمیت اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس پرکتوں کے مٹر گشت سمیت صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک کتوں کا ایئرپورٹس پر ہونا طیاروں کے لیے بڑا خطرہ ہے، عالمی رولز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے۔ ڈی جی سی اے اے نے پاکستان ایئرپورٹس...
بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے۔ تاہم، کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا، لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ ہم اس اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔ مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ...
سکھر (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کیجانب سے غیر قانونی اشیاکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا معاملہ، غیر قانونی سگریٹ ، چھالیہ و دیگر اشیا کی اسمگلنگ کا سکھر پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور اہلکار پر الزام،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سکھر اور ایک پولیس کانسٹیبل پر مبنیہ طور پر اسمگلنگ کی ڈیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ڈی ایس پی سٹی کے خلاف اسمگلنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے حکم دے دیا گیا ہے، انچارج ایس ایس پی سکھر سمیع اللہ سومرو معاملے کی ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائیں گے، انکوائری رپورٹ آئی جی سندہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد آئی جی سندھ کارروائی کریں گے، انکوائری رپورٹ میں اگر...
پریس قونصل چودھری محمد عرفان سعودی عرب میں کے کے پروڈکشن اورریاض بیٹس کی جانب سے میٹ اینڈ گریٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وسیم خان کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے مہمانان خصوصی محمد تیمور، سارہ خان اور خاورعطاء تھے۔ پروگرام میں سعودی عرب کے معروف گلوکاروں نے اپنے گانوں سے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور شائقین نے خوب داد دی۔ پروگرام کے آرگنائز خرم خان کا کہنا تھا کہ پردیس میں دیس کی یاد تازہ کرنے کے لیے کے کے پروڈکشن اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو اس طرح کی تفریح مہیا کر کے ہمیں دلی خوشی...
![اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں](/images/blank.png)
اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج قوم اپنے نمائندوں کے چناؤ کے اختیار سے محروم ہے، ریاست عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کررہی ہے،ہر آنے والے انتخابات پچھلے انتخابات سے مزید دھاندلی زدہ ہوتےہیں،2013 میں دوسری پارٹیاں الیکشن مہم چلارہی تھیں ہم جنازے اٹھا رہے تھے،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر قوم کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا،اس دفعہ عوام کے مینڈیٹ کو پیسوں کے عوض بیچ کر غیر نظریاتی لوگوں کو پارلیمان میں بٹھایا گیا،بدقسمتی سے موجودہ وقت میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کمپرومائزڈ ہیں، پختونخوا کی سرزمین پر انتخابات میں ڈراما رچا کر غیر سنجیدہ لوگوں کو مینڈیٹ دیا گیا ،آج پاکستان میں جمہوریت نام کی...
![کابل : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وفد کے ہمراہ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کررہے ہیں](/images/blank.png)
کابل : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وفد کے ہمراہ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کررہے ہیں
کابل : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وفد کے ہمراہ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کررہے ہیں
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2025 سے جنرل انڈسٹری (کیپٹو) کیٹیگری کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیپٹو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تندور اور گھریلوں صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کے تخمینہ کے جائزے کا جواب دیتے ہوئے گیس کی فروخت کی قیمتوں کے حوالے سے ایڈوائس...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کمپرومائزڈ ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے دوستانہ گزارش ہے کہ پختونوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔کراچی میں جلسے سے ایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین نے خطاب کیا۔ اس دوران اے این پی سربراہ نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کمپرومائزڈ ہیں، آج تک ہر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، خیبر پختونخوا میں 90 فیصد مینڈیٹ دے کر قومی اسمبلی میں کمپرومائزڈ اپوزیشن بنائی گئی۔اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ کیا آج آپ کے پاس...
اینوگو (نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم حادثے میں 18...
امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے حماس کے رہنماء باسم نعیم کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی پیشکش یا تجویز اچھی نیت سے بھی ہو تو بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے آڑ میں کی جانیوالی ایسی کوئی تجویز قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مزید پناہ گزینوں کی اردن اور مصر منتقلی کی تجویز مسترد کردی۔ حماس کے رہنماء باسم نعیم نے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ایسی کسی پیشکش یا حل کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسی کوئی پیشکش یا تجویز اچھی...
لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...
سات اکتوبر 2023ءکو دنیا اس وقت ششدر رہ گئی جب حماس نے اسرائیل پر اچانک بہت بڑا حملہ کر دیا۔ اس کارروائی سے اسرائیلی حکومت ہل کر رہ گئی۔ مسلم دنیا میں ایک جانب جہاں شادیانے بجائے جا رہے تھے وہیں دوسری طرف سنجیدہ حلقے گہرے اضطراب میں مبتلا تھے۔ ان کا اندیشہ درست ثابت ہوا اسرائیل نے عالمی طاقتوں کی آشیرباد سے کی جانے والی بدترین جوابی کارروائی میں غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، محتاط اندازے کے مطابق عورتوں، بچوں، بزرگوں سمیت پچاس ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ دس ہزار لاشیں آج بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں بالکل درست ہے، بعض مغربی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ...
عالمی سطح پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر میں اُن ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جو مسافروں کے سامان کی حفاظت میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیتی ہیں۔ رپورٹ OddsMonkey کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس نے 700,000 سے زیادہ ٹرپ ایڈوائزر کے ریویوز کا تجزیہ کیا اور لگیج لوزر ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ تخمینوں کا مطالعہ کیا۔ لگیج لوزر ڈیٹا بیس 18,000 سے زیادہ ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لائیو ذرائع کو ٹریک کرتا ہے۔ تجزیے میں پایا گیا کہ دنیا بھر کی تمام مختلف ایئرلائنز میں سے ایک ایسی ایئرلائنز ہے جو مسافروں کے سامان کھونے میں دیگر ایئرلائنز سے نمایاں ہے۔ جب ایئر لائنز میں...
ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ اپنے آپ میں بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسی حیثیت دینے کا ایک زبردست مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک البانیا کے وزیراعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایدی راما نے کہا کہ صوفی نظام کے لیے قائم کیے جانے والا انکلیو دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، اور اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی،...
(اقصیٰ شاہد) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پروازای آر522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اور 502شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123، کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلوکی پروازپی اے 200،کراچی سے گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اورکراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئیں۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس"...
امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔ امریکی سرمایہ دار...
![حیدرآباد: سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں](/images/blank.png)
حیدرآباد: سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں
حیدرآباد: سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں
![حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں](/images/blank.png)
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے، کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ائرپورٹ اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے، ائرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان...
![واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ گروپ فوٹو](/images/blank.png)
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ گروپ فوٹو
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ گروپ فوٹو
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کوبرطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے ہیں جن...
![سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے](/images/blank.png)
سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے
سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے پاس تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی میں مشکلات کاسامناہوسکتاہے
ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے، جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی...