ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ارباب وسیم-— فائل فوٹو
پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم، سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے کیس کے حوالے سے مزید سماعت 12اپریل تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی وحید مراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
---فائل فوٹواسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
صحافی وحید مراد کی مچلکے کم کرنے کی استدعا کو بھی منظور کر لیا گیا۔
عدالت نے صحافی کی ضمانت 50 ہزار مچلکوں سے کم کر کے 20 ہزار روپے کر دی۔
واضح رہے کہ صحافی وحید مراد نے درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔