صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔
صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔
اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تو وہ پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔
صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ حوصلہ افزا قرار دی گئی ہے۔
شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گورنر سندھ کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاہدہ مکمل نہیں ہوسکتا، رہنما پی پی پی
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر برقرار رہنے تک پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے شدہ معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔
پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آئندہ بجٹ میں حکومت کو ووٹ دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسلم لیگ (ن) معاہدے پر عمل درآمد کرے، بصورت دیگر پیپلز پارٹی کو بجٹ میں حکومت کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔