Daily Ausaf:
2025-03-31@08:00:40 GMT

بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے جیسے ہی برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز سے متعلق آگاہ کرے گی میڈیا کو بتایا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے پاکستانی ائیر لائنز کا فروغ اور ترقی کا خواہاں ہے، پاکستان سول ایوی ایشن پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں جلد بحالی کے لیے پرامید ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سی اے اے

پڑھیں:

پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن  برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی اور کارروائی کے دوران ان کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ مسافر نے آئس ہیروئن سلائی مشین میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے  مسافر کے سامان کی تفصیلی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں 1.890 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک کئے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ
  • پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • قانون کے مطابق بیرون ملک کیے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، عدالت
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
  • چھ نسلوں سے جاری مزاحمت (قسط نہم)
  • برطانوی پارلیمان کا اسٹار آف پاکستان ایوارڈ، فیروز خان کے نام
  • ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار
  • لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ
  • وزیراعظم کا برطانوی شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار