قابض حکام کا سرینگر پریس کلب پر پولیس اور ایس آئی اے کے قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے اور متبادل جگہ فراہم نہ کرنے کی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت کے وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد زبانی ہدایت پر عمارت پریس کلب کے حوالے کی گئی تھی۔ 2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ ان دفاتر کو عارضی طور پر پریس کلب کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم حکام نے 21 ستمبر 2023ء کو ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے یہ جگہ باضابطہ طور پر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو الاٹ کر دی۔ اس کے بعد سے پریس کلب کے لیے کسی نئی جگہ کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ میڈیا کے اداروں نے قابض حکام کے اس جواز کو مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں خاص طور پر 2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد نئی میڈیا پالیسی کے تحت میڈیا کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لی۔
تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد مین گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ابراہیم خان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 2 کا رہائشی تھا۔
منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔