عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی جو 28 ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ نہ صرف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی بلکہ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی علیحدہ فنڈز پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہوا جولی کوزیک نے وضاحت کی کہ پاکستان کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پر ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے اور اس منصوبے کے تحت فراہم کی جانے والی رقم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے مختص کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ فنڈنگ پاکستان میں پائیدار ترقی توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور ماحولیاتی بحرانوں کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کے مطابق 37 ماہ کا یہ پروگرام ستمبر میں طے پایا تھا جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر اقساط میں فراہم کیے جانے ہیں مزید برآں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا اس معاہدے کے تحت پاکستان نے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد ملک کو مزید 1 ارب ڈالر کی قسط ملنے جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگراموں کا مقصد معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کے لیے یہ آخری پروگرام ہوگا ان کے مطابق ماضی میں بھی ایسے پروگرامز کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملا اور اس مرتبہ بھی یہ فنڈنگ ملکی معیشت کے لیے معاون ثابت ہوگی یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کامیاب رہے تھے جس کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہوا اس پیش رفت کے بعد پاکستان کے لیے مالی امداد کی فراہمی یقینی ہو گئی ہے جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کہ پاکستان ارب ڈالر کے تحت

پڑھیں:

آذربائیجان کی ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش

اسلام آباد:

آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے. 

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں. 

مزید پڑھیں: پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط

مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ ڈالر ہے جو نئی روٹ پر تعمیر کی جائیگی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق، آذربائیجان کی حکومت نے موٹر ویز کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست کے جواب میں دو آپشن تجویز کئے ہیں۔

پہلے آپشن میں تجویز دی گئی ہے کہ آذربائیجان کا اسٹیٹ آئل فنڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ٹرم کیش ڈپازٹ رکھ سکتا ہے اور وفاقی حکومت موٹرویز کی تعمیر کیلیے یہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بطور قرض دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

دوسرا آپشن یہ ہے کہ آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر، حیدرآباد موٹر وے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔ آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا تھا لیکن پاکستانی حکام سرمایہ کاری کیلیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے۔

سکھر حیدرآباد موٹروے کی کم از کم لاگت کا تخمینہ1.2ارب ڈالر ہے اور حکومت نے حال ہی میں موٹر وے کی فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرنے کیلیے امریکی فرم اے ٹی کیرنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

این ایچ اے حکام کے مطابق، نئی حیدرآباد،کراچی موٹروے کی تخمینہ لاگت 60 کروڑ ڈالر ہے جس میں اراضی کی قیمت شامل نہیں۔ چار ممالک، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے پہلے ہی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلیے اسٹیٹ بینک میں مجموعی طور پر 12.7 ارب ڈالر بطور کیش ڈپازٹس جمع کرا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوپ 29: وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش

پاکستان ان قرضوں پر سود ادا کرتا ہے اور واپسی میں ناکامی کی وجہ سے یہ قرضے ہر سال رول اوور ہو جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی پیشکش پر مختلف پاکستانی محکموں میں اتفاق رائے نہیں ہے اور قرض کے طریقہ کار پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اس ہفتے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر بین وزارتی اجلاسوں کے ایک اور دور کی صدارت کی۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ انفرااسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز میں سرمایہ کاری کی تجاویز کو 3 اپریل تک حتمی شکل دی جائے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کی قومی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ موٹروے کی تعمیر کیلیے آذربائیجان سے ایک ارب ڈالر کیش ڈیپازٹ لینے اور بجٹ سے اس کی ادئیگی کے حق میں نہیں ہے۔ وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ این ایچ اے کو کیش ڈیپازٹ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے براہ راست آذربائیجان سے قرض لینا چاہیے۔

فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق سکھر، حیدرآباد موٹروے پراجیکٹ کو پانچ سیکشنز میں  تقسیم کیا گیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ورکنگ پارٹی نے گزشتہ ماہ منصوبے کی پراجیکٹ کوالیفکیشن پروپوزل کی منظوری دی۔

بورڈ سے منظوری کے بعد پہلے فیز حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور دوسرے فیز ٹنڈو آدم، نواب شاہ کیلئے پرائیویٹ، پبلک پارٹنرشپ کے تحت بولی کا عمل شروع ہو جائیگا۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے ان دونوں منصوبوں کیلئے فنڈ دینے کا عندیہ دیا ہے لیکن حتمی فیصلہ بینک اگلے ماہ اپنے مشن کے دورہ پاکستان کے بعد کرے گا۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان آئندہ ماہ سے پاکستان کو رعایتی ایل این جی فراہم کرے گا

آذربائیجان نے اپنے دوسرے آپشن کے طور پر سکھر حیدرآباد موٹر وے کے باقی تین سیکشنز کیلیے فنڈ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ اگر حکومت M-6 موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کرتی ہے تو اسے مکمل ہونے میں ڈھائی سال کا وقت لگے گا۔

لیکن اگر اس منصوبے کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے فنڈ کیا جاتا ہے تو، این ایچ اے حکام کے مطابق محدود وسائل کی وجہ سے اس کی مدت کہیں زیادہ ہو جائے گی۔

کراچی، حیدرآباد موٹر وے چھ لین پر مشتمل ہوگی، اس منصوبے کا مقصد سفرکا دورانیہ کم کرنا، سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا، اور صنعتی اور تجارتی ترقی کو سپورٹ کرنا ہے۔ این ایچ اے نے اس موٹر وے کی فزیبلٹی اسٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کیلیے نیسپاک کی خدمات حاصل کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈبینک سے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری
  • آذربائیجان کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش
  • آذربائیجان کی ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش
  • عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم پنجاب ایئر پروگرام پر خرچ ہوگی
  • ورلڈ بینک نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی
  • ورلڈبینک کی پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری
  • پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
  • کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف کی تصدیق