ملتان: ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا جدید سائنس لیبز کے قیام میں اہم قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز


ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جڑانوالہ، فیصل آباد میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔

سائنس لیب کا افتتاح سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے کیا۔
اس موقع پر اکبر خان نے بتایا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لودھرا ں کے 8 ڈگری کالجز میں کمپیوٹر لیبز کا قیام، 8 سکولز میں کمپیوٹر لیبز اپ گریڈ کی گئیں اور 60 سے زائد سکولز میں سائنس لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں.

اس کے علاوہ سرگودھا میں 2 آئی. ٹی لیبز اور 1 سائنس لیب قائم کی گئی، فیصل آباد اور خانیوال میں بھی سائنس لیبز اور اپ گریڈیشن کا کام کیا گیا ہے۔
جہانگیر خان ترین کی جانب سے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ جڑانوالہ میں سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر سابق سی. ای. او ایجوکیشن فیصل آباد کاشف ضیاء، ڈی. ای. او سیکنڈری فیصل آباد سردار ساجد، ڈپٹی ڈی. ای. او میل جڑانوالہ فیاض وزیر، ہیڈمسٹریس نگہت سیٹھی اور مہر النساء بھی موجود تھیں.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سائنس لیبز

پڑھیں:

راجستھان سے آئے کنگن ملتان کی ثقافت کا حصہ بن گئے

ملتانی کنگن برسوں سے اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں، یہ کنگن جہاں خواتین کی کلائیوں میں خوبصورتی کو بڑھاتی ہیں، وہیں یہ دہائیوں پرانی ہندوستانی ثقافت کا اعلان بھی کرتے ہیں۔

ملتان سے مہ جبین کی رپورٹ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کرم میں قیام امن کیلئے علی امین گنڈا پور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
  • قیام کے وقت سجدے میں گرجانا کیسا ہوتا ہے؟
  • راجستھان سے آئے کنگن ملتان کی ثقافت کا حصہ بن گئے
  • کرم میں قیام امن کیلئے امن تیگہ
  • سی ایم جی کی ’’ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی‘‘ کا قیام اور ’’ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ ‘‘کا اجراء
  • سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ
  • میزان بینک اور آئی کیپ کے درمیان سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کیلئے شراکت داری
  • سندھ حکومت کا سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت 500 غیر رسمی تعلیمی مزاکر قائم کرنے کا معاہدہ
  • پیکٹا کا بورڈ آف گورنرز چوٹی کے ماہرین تعلیم پر مشتمل ہے ‘ رانا سکندر حیات