پشاور(نیوز ڈیسک)معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے۔

او جی ڈی سی ایل نے ضلع اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔ خیبر پختونخواہ کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں کی ہیں، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مشترکہ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز اور پی پی ایل کی یہ دریافتیں پاکستان میں توانائی کے ذخائر میں اضافہ کریں گی، جو صنعتی ترقی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے نتیجے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، بلکہ درآمدی انحصار بھی کم ہو گا۔ ایس آئی ایف سی کا تعاون توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتوں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند ثابت ہو رہا ہے۔

شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: توانائی کے شعبے

پڑھیں:

سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلانے کا طریقہ دریافت

لاہور:

 نانینگ یونیورسٹی سنگاپور کے سائنس دانوں نے سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلاتی ہائیڈروجن گیس اور جانوروں کے لیے پروٹین سے بھرپور چارا بنانے کا انقلابی سائنسی طریق عمل دریافت کر لیا۔ 

یاد رہے کراچی و لاہور سمیت دنیا بھر کے شہر وقصبے ہر سال ’’10 کروڑ ٹن‘‘یہ گارا پیدا کرتے ہیں، یہ سیوریج کی نالیاں بند کرتا اور ضائع جاتا ہے۔ 

نئے طریقے میں پہلے مخصوص کیمیکل گارے میں ملا کر دھاتیں الگ کی جاتی ہیں پھر الیکٹرولائسیز عمل سے گارا فیٹی تیزابوں میں بدلتا ہے جبکہ پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم ہوتا ہے، ہائیڈروجن بطور ایندھن استعمال ہو گی۔ 

آخر میں جراثیم  گارے کے فیٹی تیزابوں کو پروٹین میں بدل کر اسے جانوروں کا بہترین چارا بنا دیتے ہیں، سنگاپور کے علاوہ سبھی شہر اس طریقے سے گارے جیسی بظاہر فضول شے کو کارآمد بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شی زانگ میں انسانی حقوق کے حوالے سے   حاصل کی گئی کامیابیاں کسی  جھوٹے بیانیے سے  چھپ نہیں سکتیں، چینی میڈیا
  • نئی توانائی کی گاڑیوں کا چینی  ترقیاتی ماڈل  قابل تقلید ہے
  • معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے، افنان اللہ خان
  • بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت
  • فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج
  • چین میں ایک بار پھر سونے کے وسیع ذخائر دریافت
  • ڈالر کے مقابل روپیہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن
  • سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ
  • سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلانے کا طریقہ دریافت
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی