ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں شروع
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مرمت کی جگہوں پر ہوگا۔
مراسلے کے مطابق طیاروں کی مرمت کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینیئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری
میڈیا ذرائع کے مطابق مجوزہ پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آپریشنل ایریاز ایئر لائنز ایئرپورٹس اتھارٹی ایوی ایشن کمپنیز تصاویر ویڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا پریشنل ایریاز ایئر لائنز ایئرپورٹس اتھارٹی ایوی ایشن کمپنیز تصاویر ویڈیو ویڈیو بنانے
پڑھیں:
لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے آغاز کے لیے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ معاہدے پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل، پی اے اے اور پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین، آئی بی اے کراچی نے پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں آئی بی اے، پی اے اے اور ہوا بازی کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول سی ای اوز، سی او اوز، اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
یہ معاہدہ ہوا بازی کے شعبے میں جدید قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ڈپلومہ پروگرام ایوی ایشن مینجمنٹ، اسٹریٹجک فیصلہ سازی، اور جدید لیڈرشپ پریکٹسز پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیےبڑی خوشخبری: گوگل اب انگریزی بولنا بھی سکھائے گا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر ڈاکٹر اکبر ایس زیدی نے کہا کہ یہ پروگرام تعلیمی مہارت اور صنعت کی ضروریات کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے کہا کہ پاکستان کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مؤثر قیادت کا کلیدی کردار ہے۔ سمیر سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ)، پی اے اے، جو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (CATI)، حیدرآباد کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا کہ CATI کے انفراسٹرکچر اور کورسز کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیےگوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی نوجوان 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے
انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں میں سیکھنے کے عمل کو ایک نئی جہت دے گی اور ہوا بازی کی تعلیم کو عالمی معیار تک لے جائے گی۔
یہ ڈپلومہ ہوا بازی کے پیشہ ور افراد کے لیے ہوگا، جہاں انہیں تعلیمی اور عملی مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جو آئی بی اے کے ماہرین تعلیم اور صنعت کے ماہرین فراہم کریں گے۔
یہ شراکت داری پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت اور انسانی وسائل کی ترقی، اور تعلیمی و صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں