اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا۔ یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کی۔ وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یو اے ای کے

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

دین اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ غنا علی نے وضاحت جاری کردی

وفاقی وزیر داخلہ نے شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سعد بن زبیر نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، قوم کو لازوال قربانی پر ناز ہے، میجر سعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، شہید میجر سعد کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میجر سعد کے والدین کا جذبہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے،ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید میجر سعد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

جولائی میں پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول تیارکرلیاگیا

یاد رہے کہ میجر سعد بن زبیر چند روز قبل ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہوئے تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ آمد،اہلخانہ سے تعزیت
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فون
  • شہزادہ محمد کا آرمی چیف کو فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ  کو سپرد خاک کردیا گیا
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے انتقال پر تعزیت
  • بنگلہ دیش کے رہنما محمد یونس کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
  • سپیکر قومی اسمبلی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر تعزیت کااظہار
  • پاکستان اور روس کا تجارت و صنعتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور
  • محسن نقوی سے شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو