شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی و شمع روشن کیں۔ چراغاں و تصویری نمائش میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل شبر رضا ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، صحافتی برادری، سماجی شخصیات سمیت ہندو و عیسائی رہنما بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، اس موقع پر پاکستان بھر میں ریلیاں، جلسے، جلوس و مظاہرے ہونگے، جس میں عوام اپنا مثالی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ علماء و خطبہ جمعہ اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر خطابات دینگے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن یے، حماس، حزب اللہ، انصار اللہ یمن سمیت تمام مقاومتی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے راہ مقاومت نے خطے میں اسرائیل و امریکا سمیت استعماری طاقتوں کے غرور کو چکنا چور کر دیا، گریٹر اسرائیل اب خطے میں نہ پورا ہونے والا صہیونی خواب بن جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حسن نصر اللہ، اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت 120 اہم کمانڈر راہ مقاومت شہید ہوئے، لاکھوں فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، بہت جلد قبلہ اول بیت المقدس آزاد اور اسرائیل مکمل نابود ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ جائے گا

پڑھیں:

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

فوٹو ایے ایف پی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ 

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبیلو ایم) کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اللّٰہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے۔ قبلۂ اول کی جنگ کسی گروہ، تنظیم یا فرقے کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ 

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ امریکا اور مغربی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی خلفشار کو ہوا دے کر طاقت کا توازن اپنے حق میں رکھنا چاہتی ہیں۔ عالمی استعمار کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
  • عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش
  • فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی تصویری نمائش
  • ایم ڈبلیو ایم سکھر کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد، علماء کرام کا خطاب
  • القدس کمیٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد، علماء کرام کا خطاب
  • اصغریہ اسٹوڈنٹس و علم و عمل تحریک کے تحت حیدرآباد میں آزادی القدس ریلی کا انعقاد
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علماء ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس آج منایا جائے گا