بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی ہونے والی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

بی این پی مینگل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اہم عہدیداروں پر مشتمل پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی روایات کو آئے روز روندا جا رہا ہے اور موجودہ حالات میں پی این پی قومی جماعت ہونے کے لحاظ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے پارٹی احتجاج کی شیڈیول کا باقاعدہ اعلان کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے: ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

بی این پی نے منگل کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی جبکہ اسی طرح 26 مارچ کو بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاے کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 28 مارچ کو پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں وڈھ (خضدار) سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔

احتجاجی شیڈیول کا مقصد یہ ہے کہ محرم بلوچ اور دیگر خلاف کے اغوا اور بے بنیاد مقدمات واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

دریں اثنا بی این پی مینگل کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر بلوچستان کے بیشتر اضلاع جن میں خاران، نوشکی، خضدار، سبی، چاغی، پنجگور سمیت دیگر بلوچ آبادی والے علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے۔

مزید پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ بی این پی مینگل کے لانگ مارچ میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی بی این پی کے ساتھ ہے، اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کو پیرو تلے روند رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو دنیا نوبل امن ایوارڈ سے نواز رہی ہے اور ہمیں دیکھیں ہم کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشتونخوا اور بلوچستان میں خون بہا کر وسائل ہڑپ کیے جا رہے ہیں اور ریاست خواتین پر حملہ آور ہے اور انہیں پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔

اصغر اچکزئی نے کہا کہ عید کے بعد بی این پی نے آل پارٹیز بلائی ہے جس کی میزبانی کے لیے اے این پی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی، بی این پی کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور 28 مارچ کو اے این پی، بی این پی کے لانگ مارچ کا استقبال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ موجود غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، کمشنر کوئٹہ

اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اے این پی بلوچستان کی سطح پر عید سادگی سے منائے گی اور عید کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے ظلم سے متاثرہ خاندانوں کے پاس جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے این پی بی این پی بی این پی لانگ مارچ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے این پی بی این پی بی این پی لانگ مارچ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی ماہ رنگ بلوچ نیشنل پارٹی لانگ مارچ بی این پی اے این پی اعلان کر کا اعلان مارچ کو کہا کہ کے لیے ہے اور

پڑھیں:

سمی بلوچ کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری

فوٹو فائل

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کو عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

بی وائے سی کی رہنما سمی دین بلوچ و دیگر ملزمان کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو رہا کردیا، رہائی کے احکامات کے باوجود پولیس نے سمی دین بلوچ کو احاطہ عدالت سے پھر گرفتار کرلیا۔

سیمی دین بلوچ کو ایم پی او آرڈر کے تحت 30 روز کےلیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
  • عزت و غیرت کے نام پر ریاست مخالف ایجنڈا زندہ کرنیکی کوشش کی جاتی ہے، شاہد رند
  • سمی بلوچ کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری
  • خواتین کی گرفتاری کیخلاف بی این پی کا احتجاجی شیڈول جاری
  • خواتین پر حملہ آخری حد‘ شریف اور زرداری خاموش ہیں‘ اختر مینگل
  • بی این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان، آج بلوچستان میں ہڑتال
  • ہماری بیٹیاں بغیر چادر سڑکوں پر گھسیٹی جا رہی ہیں، اختر مینگل
  • بی این پی کا بلوچستان کے مسائل پر اے پی ایس کے انعقاد کا اعلان
  • احتجاج جمہوری حق، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی