WE News:
2025-03-30@19:41:01 GMT

پنجاب کے نجی اسکولوں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

پنجاب کے نجی اسکولوں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان

پنجاب کے  نجی تعلیمی اداروں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولوں کو بھی جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب جمعہ نجی اسکول.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایجوکیشن اتھارٹی نجی اسکول کا اعلان

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے اسرائیل غزہ جنگ روکنے کے لیے منصوبہ پیش کردیا

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے رفح اور خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پر گولہ باری کی، قابض فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مختصر وقت کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج 12 روز سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو پھر یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل غزہ جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

دوسری جانب برطانیہ اور فرانس نے غزہ میں انسانی صورت حال اور امدادی کارکنوں کے تحفظ پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی فوج بمباری جاری تازہ حملے غزہ فلسطینی شہید وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سوئی سدرن نے عید الفطر پر گیس کا شیڈول جاری کردیا
  • پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کل عید الفطر منائے جائے گی
  • سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا
  • ریسرچ رویت ہلال کونسل کا شوال کے چاند کے بارے اہم اعلان
  • 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا
  • سندھ حکومت کا سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت 500 غیر رسمی تعلیمی مزاکر قائم کرنے کا معاہدہ
  • ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
  • پیکٹا کا بورڈ آف گورنرز چوٹی کے ماہرین تعلیم پر مشتمل ہے ‘ رانا سکندر حیات
  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید