ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں روڈ حادثات کے روک تھام، ریڈ لائن بی آر ٹی ،، یلولائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام، موٹر وہیکل انسپیکشن (ایم وی آئی )سینٹرز کے قیام، سمیت دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، یلولائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
سی او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں اہم پیش رفت سے متعلق اجلاس کو آگہی دی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے 5 میں سے 4 مقامات پر تعمیرات کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایک مقام پر مزید بات چیت جاری ہے۔
اجلاس میں بایو گیس پلانٹ اور بی آر ٹی منصوبے کے ڈیپوز کے ڈیزائن اور تعمیرات میں ہونے والی پیش رفت، کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام کمرشل گاڑیوں کا لازمی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کا قیام جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟
اجلاس میں عید الفطر کے موقع اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سخت ہدایات جاری کیں کہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات دیتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں کی تعمیراتی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کو ہدایت دی کہ عیدالفطر کے بعد تمام منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریڈ لائن بی آر ٹی سندھ حکومت شرجیل میمن کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریڈ لائن بی ا ر ٹی سندھ حکومت شرجیل میمن کراچی وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی اجلاس میں پیش رفت
پڑھیں:
پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، عبدالحنان، آفتاب پھلرواں و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال کر دیا جائے گا، اس کیلئے 5.6 ارب روپے فنڈز، 04 ہزار سیٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے 2000 سیٹوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ شہدا پیکج کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے، سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس، پیرا کی تشکیل سے پنجاب پولیس میں 04 سے 05 ہزار مزید پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون سازی مکمل ہو چکی ہے، سی سی ڈی کے مختلف عہدوں پر جلد ٹرانسفر پوسٹنگز ہوں گی، سی سی ڈی انفراسٹرکچر، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی اوز سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان، شوٹرز، گینگز، اغوا کاروں، منشیات فروشوں، موٹر سائیکلز و کار چوروں کے اہداف فوری طور پر سی سی ڈی کو دیں، متحرک کریمنلز کا سنٹرلائزڈ ڈیٹا مرتب کرکے فالو اپ میکانزم تشکیل دیں۔