Islam Times:
2025-03-31@01:39:29 GMT

عالمی یوم قدس کی ریلی، ایرانی قوم کے افتخارات میں

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم قدس کی ریلی کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی رہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے، ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کی ریلی کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی رہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے، ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی یوم قدس کی ریلی ایرانی قوم رہی ہے

پڑھیں:

ایران کا امریکی صدر کے خط کا جواب، دباؤ میں مذاکرات سے انکار

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا ہے یہ جواب عمان کے ذریعے امریکی قیادت تک پہنچایا گیا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے دباؤ میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا اعادہ کیا ہے، تہران کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں موجودہ صورتحال اور امریکی صدر کے خط پر تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا تاہم بلواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے ایران اپنی پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گا دوسری جانب ایران نے اپنے سب سے بڑے زیر زمین میزائل بیس کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے اس پیشرفت کو ایران کی دفاعی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا تھا جس میں جوہری معاہدے پر مذاکرات کی خواہش ظاہر کی گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے خواہاں ہیں اور ایرانی قیادت کو اس سلسلے میں خط بھیجا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مذاکرات ہوں گے کیونکہ یہ ایران کے مفاد میں بہتر ہوگا ہمیں کوئی ایسا قدم اٹھانا ہوگا جس سے ایک اور جوہری ہتھیار بنانے کا خطرہ ٹل سکے

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم سکھر کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد، علماء کرام کا خطاب
  • القدس کمیٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد، علماء کرام کا خطاب
  • تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے تحت کراچی میں عالمی انتفاضہ ریلی
  • یوم القدس، تحریک بیداری امت مصطفی کراچی کے تحت عالمی انتفاضہ ریلی کا انعقاد
  • آئی ایس او کراچی کے تحت عظیم الشان عالمی یوم القدس ریلی، سیاسی و مذہبی قائدین کا خطاب
  • کوئٹہ، عالمی یوم القدس کی ریلی کے تصویری مناظر
  • کوئٹہ، عالمی یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی برآمد
  • گنداواہ، عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی و مظاہرہ
  • ایران کا امریکی صدر کے خط کا جواب، دباؤ میں مذاکرات سے انکار
  • عالمی یوم القدس کی ریلی، ایرانی قوم کے افتخارات میں سے ہے