ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔قو
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جنوری کو نوٹی فکیشن کے ذریعے افغان باشندوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکل جانے کا کہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے 2023ء سے 2025ء کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمنسٹی انٹرنیشنل
پڑھیں:
لاہور: تین نائجرین باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، 15 کروڑ کی منشیات برآمد
لاہور:منشیات سیل نارتھ سٹی کوتوالی نے کارروائی کے دوران تین نائجرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے سٹی کوتوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این آئی یو نارتھ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 نائیجیرین منشیات فروشوں سمیت 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 30 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 1 کلو کوکین، 2 کلو ویڈ، 10 ہزار ڈانسنگ پلز، 86 کلو چرس، 20 کلو افیون شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 15 کروڑ روپے بنتی ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی رضا، احسن سلیم، آصف بٹ، اسامہ علی، اور قدیر خان شامل ہیں، جبکہ غیر ملکی نائیجیرین منشیات فروشوں میں ایمنوئی، ایکونا اور نونسو ایمنوئیل شامل ہیں۔
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ کئی مہینوں سے جاری خفیہ آپریشن کے دوران ان خطرناک گینگز کو مختلف مقامات پر خریداری کے ذریعے ٹریپ کیا گیا۔
اس کے علاوہ انسداد اغواء برائے تاوان سیل نے پاکستان کے مختلف شہروں سے گھروں سے لاپتہ ہونے والے 8 بچوں کو ٹریس کر کے بحفاظت ان کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔ اغواء برائے تاوان سیل نے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو ٹریس کیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے مزید بتایا کہ رواں برس کے ابتدائی 3 ماہ میں اغواء برائے تاوان سیل نے 27 بچوں کو بازیاب کرایا، اور منشیات کے خلاف آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔