Express News:
2025-03-29@11:33:38 GMT

ایم 6 کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

موٹر وے ایم 6 کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار خان نے ایم-6 اور ایم-9 موٹروے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔  

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایم-6 کے لیے زمین کے حصول کے لیے این ایچ اے نے سندھ حکومت کو رقم فراہم کی تھی جس میں ایک سے دو ڈپٹی کمشنرز نے خوردبرد کی۔

انہوں نے بتایا کہ نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور چوری شدہ رقم میں سے کچھ ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 57 لاکھ روپے کی کرپشن ہوئی، جس میں سے نیب نے 32 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

اس پر سینیٹر پرویز رشید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تاریخ کا پہلا کیس ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر سرکاری رقم لے کر فرار ہو گیا۔"  

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم-6 کا پی سی-ون ہائبرڈ موڈ پر بنایا جائے گا اور اسے اس ہفتے مکمل کر کے وزارتِ منصوبہ بندی کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں حیدرآباد سے سکھر ایم-6 موٹروے کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ڈی آئی خان-کچلاک-ژوب شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، تاہم یہ شاہراہ ادارے کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں ایم-25 اور ایم-28 موٹرویز بھی ترجیحی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ سندھ میں ایم-6 موٹروے بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے کا داسو ڈیم سے منسلک حصہ بھی اہم منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایم-9 موٹروے کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق سوالات اٹھائے جس پر این ایچ اے حکام نے تفصیلی وضاحت دی۔ اجلاس میں موٹروے منصوبوں کی پیش رفت اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ ایم-6 موٹروے کو عالمی کنسلٹنٹ کی تجویز کے مطابق پانچ مختلف سیکشنز میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور بینک ایم-6 کے تین سیکشنز میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ایم-6 اور ایم-9 موٹروے کے متبادل روٹ کو آذری کمپنیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ 19 مارچ کو ایم-9 کے متبادل روٹ کی فزیبلٹی آذربائیجان کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 25 سے زائدزخمی

 محسن جعفری : چکوال، موٹروے ایم 2 پر کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ، 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق  چکوال، موٹروے ایم 2 پر کلرکہار سالٹ رینج پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس کے الٹنے سے  5 افراد جاں بحق اور 25 سےزائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی، حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

چونیاں: دوران اعتکاف بچے سے بد فعلی کی کوشش کا شرمناک واقعہ

ایم ایس ٹراما سنٹر کلر کہار کا کہنا تھا کہ مسافر بس حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی شناخت عابد ساکن ساہیوال، ارسلان ولد مقبول، علی رضا ولد عبدالرزاق بورے والا، ظہیر ولد محمد شہباز پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے، ایک مسافر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم
  • کوئٹہ میں عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب
  • عید کی تیاریاں، خواتین کا بازاروں میں رش
  • کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 25 سے زائدزخمی
  • آئی ایم ایف وفد نئے مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان آئے گا
  • پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا:ذرائع وزات خزانہ
  • خیبرپختونخوا کے محکمہ ثقافت میں خوردبرد کا انکشاف
  • نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ،چیئرمین پی اے سی
  • خیبرپختونخوا: صنعتوں کیلئے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف
  • کپاس، گندم ، گنا، چاول اور مکئی کی پیداوار میں کمی ہو جانے کا انکشاف