چینی نائب وزیراعظم کی بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک رہنماوں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور روسی نائب وزیر اعظم اوورچک سے الگ الگ ملاقات کی، جو 27 تاریخ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔محمد یونس سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔
چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔اوورچک کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن نے دو بار بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کیا ہے، جس سے چین روس تعلقات کی ترقی کی راہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ فریقین کو سربراہان مملکت کی سفارتکاری کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے تاکہ عالمی امن و استحکام کے لیے مضبوط یقین فراہم کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ ڈنگ شوئی شیانگ نے بوآو میں لاؤ س کے وزیر اعظم سونگ سائی، مائیکرونیشیا کے نائب صدر پالک، منگولیا کے پہلے نائب وزیر اعظم اور اقتصادی ترقی کے وزیر گنٹمور، قازقستان کے پہلے نائب وزیر اعظم سکلیار، انڈونیشیا کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اور علاقائی ترقی اگوس اور پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ لینگر سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کے وزیر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں نے گفتگو کے دوران سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی.
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امیر قطر نے وزیرِ اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلیری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا، جبکہ وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا. قطر کے امیر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا.
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
وزیرِ اعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا. وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی.