جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل ناگزیر ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل ناگزیر ہے، کیونکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کی طرف سے جاری ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے جلد پائیدار حل پر زور دیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو بالکل بھی محفوظ نہیں۔ بیرسٹر سلطان چوہدری نے کہا کہ "بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے والے آزادی پسند کشمیریوں کو بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے جبکہ حریت رہنمائوں کو جیلوں میں قید کر کے ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تعلیم، روزگار اور جائیداد کے حقوق بھی چھین رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کے ہتھکنڈوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔ اپنے حالیہ دورہ برطانیہ اور امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا اور واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کے کشمیر کا انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
تباہ کن جنگلاتی آگ سے درجن بھر مارے گئے ، ہزاروں بے گھر
سیئول: جنوبی کوریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ جنوبی کوریا کے مشرقی علاقوں کے 12 مقامات پر لگی جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ 5 دن قبل لگی تھی جو مسلسل پھیلتی جا رہی ہے اور جنگل کی آگ نے اب تک 991 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آگ کی وجہ سے 27 ہزار افراد نکل مقانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر بھی گرگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوا جب کہ آگ کی شدت کے باعث ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے حکومت نےجیلوں سے قیدیوں کودوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آگ نے سڑکیں اور مواصلاتی نظام معطل کر دیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔