پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا

انہوں نے پی ایس ایل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو سب سے بڑا بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن ہر بار ایک ہی آواز کو موقع دیا جاتا ہے''۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں کِس ٹیم نے کِس کو چُنا؟

علی ظفر کے پی ایس ایل میں گائے جانے والے انتھم:

'اب کھیل کے دکھا' (2016)
'اب کھیل جمے گا' (2017)
'دل سے جان لگا دے' (2018)
'کھل کے کھیل' (2024)

معروف گلوکار پر میشا شفی کی جانب سے ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں پی ایس ایل ترانوں سے دور کردیا گیا تھا تاہم الزام سچ نہ ہونے پر انہیں دوبارہ 2024 میں موقع ملا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کے پی ایس ایل علی ظفر

پڑھیں:

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام القدس ریلی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور سید حسن نصراللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علما ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر وحدت یوتھ، عزاداری ونگ، مجلس علمائے مکتب اہلبیت، مجلس اتحاد بین المومنین، جامعہ شہید مطہری کے زیراہتمام امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سے قبلہ اول کی آزادی اور مظلومین فلسطین و غزہ، یمن و پاراچنار کی حمایت میں مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، سید نوید عباس شاہ، علامہ طاہر عباس نقوی، جواد رضا جعفری، علامہ امیر حسین ساقی، علامہ مجاہد جعفری، سید ثقلین نقوی نے کی، جبکہ خواتین ریلی کی قیادت خانم تصدق زہراء قاضی اور خانم ساجدہ بتول گردیزی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا یہ احتجاج فقط ایک اجتماع نہیں بلکہ اللہ کے دین کی حمایت اور مظلوموں کے حق میں ایک آواز ہے، یوم القدس مظلومین جہان کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ القدس محض ایک شہر نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایمان، غیرت اور اسلامی تشخص کی علامت ہے۔

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور سید حسن نصراللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے، اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، آج پوری دنیا اسرائیل کو ایک ظالم فرعونی ریاست کے طور پر جانتی ہے۔ انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا غزہ کے مظلوموں نے اپنے صبر و استقامت سے پوری دنیا کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کی طرف متوجہ کیا ہے، آج فلسطین عالم انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور آزادی فلسطین و مسجد اقصیٰ کی منزل قریب آچکی ہے۔

علامہ طاہر عباس نقوی نے کہا امریکہ و اسرائیل نے مل کر غزہ و فلسطین میں 50 ہزار سے زائد بے گناہ انسانوں کا قتل کیا ہے، لہذا امت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہیئے، خانم تصدق زہراء قاضی اور خانم ساجدہ گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنیزان سیدہ زینب کبریٰ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہر دور میں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی، غزہ کی مظلوم ماں بہنوں کی جرات و بہادری اور صبر کو سلام پیش کرتی ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کروا کر یہودیوں سے آزاد کروائیں۔ ریلی میں علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ ہادی حسین، حسنین انصاری، ذاکر صابر خان، ملک عمران، ناصر گردیزی سمیت بچوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں اسرائیل و امریکہ کے پرچم اور ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔
 
متعلقہ مضامین

  • پابندی کے باوجود شہر لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری
  • راجستھان سے آئے کنگن ملتان کی ثقافت کا حصہ بن گئے
  • بھارت کا جموں و کشمیر میں حریت پسند جماعتوں کو آزادی کی سیاست سے دور کرنے کا منصوبہ بے نقاب
  • آزادی پسند کشمیری بی جے پی کی ہر چال کو ناکام بنا دیں گے
  • عید کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے من پسند سیاحتی مقامات کیا ہیں؟
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام القدس ریلی
  • ملتان: ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا جدید سائنس لیبز کے قیام میں اہم قدم
  • اللہ کو راضی کرنا ہے تو مظلوموں کو انصاف دیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی 
  • تنظیم آزادی القدس کے زیراہتمام ملتان میں شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر تک القدس ریلی نکالی جائے گی