2025-03-10@00:30:47 GMT
تلاش کی گنتی: 895
«ضلعی انتظامیہ کے»:
(نئی خبر)
لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میدیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کے پاس جارہی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹا دیا اور فخریہ انداز سے اپنا گنجا سر ظاہر کیا۔ وائرل ویڈیو نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے جنہوں نے خاتون کے اعتماد اور خوبصورتی کی تعریف کی۔ نیہر اپنی شادی کے موقع پر اپنا گنجا پن چھپا نہیں رہی تھیں بلکہ اسے دِکھا رہی تھیں جو کہ...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی۔ فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے لندن مانچسٹر، اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اس وقت برطانوی سی اے اے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں...
برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے بڑھتے جنسی استحصال کے خلاف قانون سازی کرنے اور اسے جرم قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جارہا ہے۔ برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملک میں جلد ہی ایسی قانون سازی کی جائے گی جس سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسے آن لائن ٹولز رکھنے اور استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جن سے بچوں کی نامناسب تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ برطانیہ کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘ برطانیہ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بچوں کی اصلی تصویروں کو جنسی طور پر نامناسب طریقے سے...
جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ کا گروپ فوٹو جموں کشمیرکیمونٹی اوورسیز(جے کے سی او) کےزیراہتمام مہران ریسٹورینٹ کے وی آئی پی ہال میں کشمیری خاتون رہنما محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ جس کی صدارت قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال تھیں۔ تقریب میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ ایک مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔ ہندستان کی دس لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر...
ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان بِلاتاخیر مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلائے اور تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے پائے جانے والے تذبذب، شکوک و شبہات اور سودے بازی کے تاثر کو ختم کرکے پورے عزم اور یکجہتی کیساتھ قومی حکمتِ عملی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی حافظ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے علی الرغم ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر میں داخل ہوکر غاصبانہ قبضہ کیا، جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 77 سال سے ہندوستان کے اس ناجائز قبضہ کی سیاہ رات کے خلاف مسلسل ہر روز، ہر لمحہ اور ہر مرحلہ پر قربانیاں دے کر...
شام کے نئے صدر احمد الشرع سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے نئے صدر احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دسمبر میں احمد الشرع کی قیادت میں باغی گروہوں نے شام سے بشار الاسد کے طویل آمرانہ دور کا خاتمہ کرکے انھیں روس فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ جس کے بعد احمد الشرع نے ایک عبوری حکومت قائم کی تھی جسے سعودی عرب سمیت عالمی قوتوں کی حمایت حاصل تھی۔ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے بعد سعودی عرب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا تھا۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔ معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔ ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی...
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے...
پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔ View this post on Instagram A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan) نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ منکی پاکس (ایم پاکس) کے ویرینٹ کلیڈ ایل بی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے ملک میں تصدیق شدہ آٹھواں کیس ہے۔ یو کے ایچ ایس اے کا کہنا ہے کہ کلیڈ ایل بی ویرینٹ وائرس کی ایک نئی شکل ہے،تاہم اس سے آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔لندن میں ایک ایسے مریض میں نیا کیس سامنے آیا ہے جو حال ہی میں یوگنڈا سے واپس آیا تھا۔ یو کے ایچ ایس اے نے کہا کہ افریقا کے کچھ حصوں میں پھیلاؤ کے تناظر میں امکان ہے کہ برطانیہ میں کلیڈ ایل بی منکی پاکس کا درآمد شدہ کیس دیکھنے...

حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جیل روڈ پر واقع مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہے ، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جیل روڈ پر واقع مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہے ، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے

انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ اور کینیڈا سے آئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب پر لیا گیا فوٹو
انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ اور کینیڈا سے آئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب پر لیا گیا فوٹو

لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
میاں منشا (دائیں)، وفاقی وزیر قیصر شیخ (بائیں) - فوٹو: فائل وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کراچی میں کاروباری شخصیت میاں منشا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سمندر کے ذریعے سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، کئی ممالک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کےلیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے 60 فیصد تجارت ہوگی تاکہ بلوچستان میں ترقی ہو۔اس دوران نامور کاروباری شخصیت میاں منشا کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہوئی ہے، ڈر ہے کہ یہ ببل نا ہو جو بعد میں پھٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ لائم اسٹون کے بہت ذخائر ہیں اور خواہش ہے کہ ہم...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا۔پی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ...
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے لوگوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے، اس بجٹ میں کسان کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو مکمل بجٹ پیش کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر طرف سے روزگار پیدا کرے گا، اس بجٹ میں سیاحت سے روزگار پیدا کیا جائے گا۔ بجٹ 2025 پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ہندوستان کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے اصلاحات کی جائیں...
راولپنڈی:پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد،جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ، آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا، پی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے، جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ...

بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر
بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ملزمان کو 25فروری کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے بحریہ ٹا ئون کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ ریفرنس میں ملک ریاض، قائم علی شاہ، شرجیل میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈی سی ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا...
میٹھے مشروبات طویل عرصے سے آج کل کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن محققین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ عالمی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے محققین کی طرف سے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال چینی والے میٹھے مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 لاکھ نئے کیسز اور دل کی بیماری کے 12 لاکھ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر کیے گئے مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جو کہ 1990-2020 تک محیط ہے۔ مطالعے...
یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق...
کراچی(نیوز ڈیسک)نیب نے بحریہ ٹاؤن کے 17 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے زین ملک کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پانچ فرنٹ مینوں کے نام بھی شامل ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملک ریاض نے 2019 میں 460 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک صرف 24 ارب روپے ہی جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ڈیفالٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد نیب نے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت فقیر کا پڑ چوک پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے نائب امراء عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ناظمین زونز سمیت کا رکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ حیسکو ڈپارٹمنٹ اہلکاروں نے رینجرز اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کر دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔ خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔متعلقہ ڈونر...
یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، معروف ہدایتکار پریہ درشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری کریں گے، اور فلم میں اکشے کمار (راجو)، سنیل شیٹی (شیام) اور پاریش راول (بابو بھیا) ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اکشے کمار نے پریہ درشن کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں فلموں میں ماسٹر پیس بنانے والا قرار دیا۔ جواب میں، پریہ درشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: "شکریہ اکشے کمار! بدلے میں، میں آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ میں ‘ہیرا پھیری 3’ بنانے کے لیے تیار ہوں۔ کیا آپ، @suniel.shetty اور @pareshrawalofficial...
گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، نفرتوں کو ایک طرف کریں...
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
فوٹو بشکریہ اے پی پی صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کا 6خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسینصدرِ...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طلباء اور اساتذہ کرام نے کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے درس و تدریس کے نظام کو سراہا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اس بات پر زور دیا کہ ایک اسلامی ریاست میں مدارس کو امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے جدید درس و...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا, اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی, بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے, یہ پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کے لیے تیار ہے۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا پارک کا مقصد خلائی، سائبر،...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
چند قبل روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا لیکن قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری بھی سانگھڑ میں ہونے والے دھرنے میں پہنچیں اور ورثا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: 2 گروپوں میں تصادم، 4 روز بعد مقدمہ درج، لاشیں دفنا دی گئیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل خواجہ احمد نے 9مئی پر افواج پاکستان کے اعلامیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس پی آر نے 9مئی واقعے پر 15مئی کو اعلامیہ جاری کیا، آئی ایس پی آر کے 15مئی کے اعلامیے پر کوئی اعتراض نہیں،اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی پر ادارے میں دکھ اوردرد پایا جاتا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی کے ناقابل تردیدشواہد موجودہیں،اعلامیہ کے بعد ملٹری ٹرائل میں فیئر ٹرائل کیسے مل سکتا ہے؟ شعبان المعظم کی فضیلت نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف...
برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔ سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا...
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔ مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون...
ڈی آئی خان(آن لائن)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جب کہ اس دوران کرم متاثرین کو امدادی رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ کرم جانے والیآج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے رابطہ کیا تھا اس وقت کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منتوں پر آگئی ہے، ترلے کر رہی ہے پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے وہ مذاکرات سے نکل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جو پیشکش آج وزیراعظم کر رہے ہیں وہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہوئی اس وقت یہ بتانے میں کیا ایشو تھا؟، پھر بھی میں کہوں گا کہ مذاکرات سے بہتر راستہ اور کوئی نہیں ہوتا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک...
امیگریشن حکام کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوری کے دو ہفتوں میں 600 افراد کو برطانیہ اور امریکہ سے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جن غیر قانونی افراد کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ان کے بارے میں پاکستان کی وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام کو رپورٹ ای میل کر دی جاتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد جو غیر قانونی طور پر برطانیہ اور امریکہ میں مقیم ہے اپنی شناخت ضائع کرنا شروع کر دی ہیں جن میں ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی شامل ہے تاکہ وہ اسٹیٹ لیس ہو...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاج کی حمایت کر دی۔ واضح رہے کہ پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے کے کل ہونے والے ملک گیر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس شامل ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر بل منظور کروایا گیا، متنازعہ پیکا ترمیمی بل پر حکومت، قومی اسمبلی و سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا صدر زرداری نے...
علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال...
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی ہے، برطانوی ہائی کمیشن ٹیم کی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ دی۔ایف آئی اےٹیم نےائیرلائنز کے عملے کی برطانوی امیگریشن تربیتی سیشن میں حصہ لیا ،برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کے متعلق ٹریننگ دی ،ایف آئی اے، ایئر لائنز اور گرائونڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔برطانوی ہائی کمیشن وفد نے برطانوی پاسپورٹ کی...
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات

سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرز کی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی، محمد ضمیر اسدی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔چینی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ جمعرات کو ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے اب چین پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے، زراعت اور صنعتی شعبوں...
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3 دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں...
— فائل فوٹو پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی گئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ کر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پاکستان سے برطانیہ براہ راست پروازوں کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کیا جائے گافرانس میں مقیم ن لیگ کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور پی آئی اے ڈایکٹر سیلز وقار ملک کی کاوشوں سے قومی ایرلائین برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی امیگریشن...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کی انتظامیہ نے حالیہ کشیدگی کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کرم فسادات میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ڈی سی کرم نے کہا کہ بگن و دیگر علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی آرائش اور مکمل بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے طلب کئے ہیں، کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے تحت غیر قانونی بنکرز کے خاتمے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک کی کارروائی میں مجموعی طور پر 14 بنکرز کو دھماکوں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔...
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ نشے میں دھت ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی ان سے سوال کرتے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے محمد آصف کہتے ہیں کہ اگر اسپنرز آنا شروع ہو گئے تو فاسٹ بولنگ ختم ہو جائے گی۔ @baatonkayshair Is fast bowling done? #muhammadasif #shoaibakhtar #cricket #cricketlover #pakistancricket #pcb #psl #india #trendingnow #karachi #t20cricket #cricketfans #bcci #trendingreels #funny #lahore #mumbai #fastbowling #spinner #baatonkayshair ♬ original sound – Baaton Kay Shair ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے اسلامی نظام کے مکمل نفاذ کی کوششوں پر طاغوتی قوتوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان کی حکومت نے گزشتہ تقریبا ساڑھے 3 سال کے دوران افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں نہ صرف بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے بلکہ جن اُمور میں بہتری کی گنجائش تھی ان پر بھی بھرپور توجہ دی ہے جو طاغوتی قوتوں اور عالمی استعماری اداروں کے لیے زہرِ قاتل سے کم نہیں، عالمی فوجداری عدالت (ICC)، جس کی حیثیت امریکا...
گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر میں جاری آل پارٹیز کو 47 واں روز مکمل۔ 47 ویں دن آل پارٹیز اتحاد گوادر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذکرات کامیاب ہوا۔ دھرنے کے شرکانے ضلعی انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ انتظامیہ اور آل پارٹیز کے درمیان 7 نکات پر کامیاب معاہدے کی کاپی پر دونوں فریقوں کے درمیان دستخط کیے۔آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے رمضان المبارک تک احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مذکرات میں گوادر کے علاقائی معتبرین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر شکور ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری، ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، ایس ڈی او کیسکو شگراللہ بلوچ،جی ڈی اے کے انجینئرز عبدالرزاق اور نادر بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کی قیادت میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی سے ڈویژنل انتظامیہ کے تحت خلاف شریعت مجوزہ خواتین میرا تھن ریس کو منعقد نہ کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور نیاز درانی بھی ان کے ساتھ تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام میں خواتین کا دائرہ کار اور ذمے داریاں واضح طور بیان ہے خواتین اسلام اور طالبات کو مردوں کے ہوتے ہوئے عام شاہراہوں پر دوڑانا اور ڈور کے مقابلے کروانا شریعت اسلامی کی کھلی خلاف ورزی اور مردوں کی ہوس بھری نظروں...
ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ بال ہماری کورٹ میں نہیں ہے، ہم تو بیٹنگ اور بالنگ کے لئے بیٹھے ہوئے تھے، لیکن دوسری سائیڈ والے پہنچے ہی نہیں، پی ٹی آئی کھیل کے میدان میں نہیں آئی اور بھاگ گئی، پی ٹی آئی وہی کر رہی ہے جو اس کی فطرت ہے، یہ احتجاج کے نام پر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا تھا اور ان کو جواب دینا تھا، جوڈیشل کمیشن اور دوسرے معاملات پر جواب دینا تھا، ہم...
انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا، ایس بی سی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے بھتے کا گڑھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے تاجر چغلی نہ کریں، مگر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری یہ بھی بتائیں کہ لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھتہ خوری عروج پر تھی مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔ ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ تارکین وطن کی قومیت اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نےنجی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ایئر لائنز کو بہت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاة ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے...
جدہ: پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ کیا اور اس دوران دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں. پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔پاک فوج کے...
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جنیٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جنیٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے، پاکستان کے ساتھ...
پاکستان بحریہ کے جہاز ’یمامہ‘ نے جدہ کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان آتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ کیا، جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتی اعلیٰ حکام نے یمامہ کا استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران کمانڈنگ افسر پی این ایس یمامہ نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا، مشق کا مقصد پاک سعودی بحری افواج میں باہمی تعاون کو بہتر بنانا ہے۔ پاک نیوی کا جنگی جہاز میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرِ ہند میں تعیناتپاک...

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت ، کمانڈنگ افسر کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا ،جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ افسوس میرے سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،جسٹس...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پی این ایس یمامہ کے جدہ بندرگاہ پر پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور...

چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے سال نو کے موقع پرتہنیتی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن...
امریکا میں وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے تلوار چلادی۔ وائٹ ہاؤس نے وفاقی ملازمین سے کہا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے چھوڑ دو، معاوضہ دیدیا جائے گا۔ پرسنل مینجمنٹ سے متعلق وائٹ ہاؤس کے دفتر کی جانب سے سویلین حکومتی ملازمین کو جاری دھماکا خیز اِی میل میں نوکری چھوڑنے کا آسان نسخہ بتادیا گیا ہے۔ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چھ فروری تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔ تاہم مینجمنٹ کے ترجمان نے واضح کیا...
سرگودھا ،میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج کاپانی جمع ہے
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کے دوران جدہ، سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔ جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے عملے نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہازوں کے دو طرفہ دورے، بحری امور پر بات چیت اور بحری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔ بندرگاہ کا دورہ مکمل ہونے پر؛ رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کے ساتھ بحری مشق کا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی...

بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ ایکٹ 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ نادرا کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام خصوصی افراد کی سہولیات میں اضافے اور ان کی بہتر شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگو (ؒLogo) کے ساتھ تاحیات معیاد کے منفرد شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ، خصوصی بچوں کے بے فارم یا نوعمرکارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا تاکہ ان کی پہچان آسان ہو سکے۔ اِس کے علاوہ، اعضاء عطیہ کرنے والوں کو بھی ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا،...
پشاور: مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغازیکم فروری 2025ء بروز ہفتے ہوگا، جو مسلسل چھ روزتک جاری رہیں گے۔ا ملک بھر میں ہونے والے امتحان میں625628 طلبہ وطالبات شریک ہوں گے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت31078 طلبا کا اضافہ ہوا ہے، 108403 طلبہ وطالبات حفظ قرآن کا امتحان دیں گے جن میں 89436 طلبہ اور18967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر ایک سال میں سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کے اپنے ہی عالمی ریکارڈ میں اضافہ کیا، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا ( قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ،اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے ۔متعلقہ ڈونر...
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کمیٹی تحلیل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں، باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات...
اسلام آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے شروع وقت سے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی فرد واحد کو بچانے کے لیے مذکرات سے بھاگ رہی ہے، ابھی ہم نے اپنے تحریری فیصلے سے اپوزیشن اراکین کو آگاہ بھی نہیں کیاہے، اصولی طور پر تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے وقت آکر ہمارے جواب کو دیکھا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر دفاع...
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے 76 ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔ خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
فوٹو: فائل کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں 8 ججوں کی تعیناتیوں پر غور کیا جائےگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتیوں کے لیے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینیئر ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیئر ہائیکورٹس ججز کو جسٹس منیب اختر کے اعتراضات پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
بہاولپور: شیر باغ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث 7 سالہ بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔ کیوئیٹر شیر باغ عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔ شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی جبکہ ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔ Tagsپاکستان
ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کے سیفٹی معیار کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ تشخیص پاکستانی کیرئیرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی۔ دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی جن میں ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ...
تو ویسٹ انڈیز بالآخر 35 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیت گیا، آخری مرتبہ جب ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی تھی تو شان مسعود اور نعمان علی کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ تو پھر اس شاندار میزبانی پر ’کریڈٹ گوز تو آل دی بوائز‘ ہی ہونا چاہیے کہ ایک ایسی ٹیم سے ہم ہار گئے جس کا کوئی کھلاڑی ماضی میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور یہاں کی کنڈیشن سے ناواقف تھا۔ دوسری طرف ہم ہیں کہ فل اسٹرینٹھ ٹیم میدان میں اتار دی، یعنی ہزیمت سے بچنے کے لیے اب ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ابھی تو ہمارے اہم کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔ سیریز جیتنے کے...
چاہت فتح علی خان کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے پر معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ اور یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی تھی۔ ماڈل کے مطابق وہ اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھیں، ان کی گاڑی باہر کھڑی ہوئی تھی، اس دوران چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنائی جس کے فوری بعد وہ سیٹ سے چلی گئیں۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو...
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔ خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل...
26 جنوری 2025 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو ضلع کوٹلی اور مظفرآباد کے رہائشی کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور اس موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں ریلی کا انعقاد سول انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمشنر آفس سے آشار چوک تک کیا گیا، مظفرآباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل اور مہاجرین کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی شہید چوک پر احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔ مظفرآباد ریلی کی قیادت ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم نے کی، برہان مظفر وانی شہید چوک پر ریلی کے بعد ایک جلوس ڈو میال کی طرف بھی روانہ کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلیوں کا مقصد بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کی مذمت کرنا اور جموں...