پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس معاملے میں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور امریکی قونصلیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اونیجا کو واپس امریکا بھیجنے میں مدد کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ اونیجا کا کوئی ٹھکانا نہیں ہے اور وہ بے گھر ہیں جو کہ کسی بھی انسان کے ساتھ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی یا سماجی فائدہ اٹھانے کےلیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

نادیہ نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں ایک انسان کی طرح عزت دی جانی چاہیے اور انہیں جلد از جلد ان کے گھر واپس بھیجا جانا چاہیے۔

نادیہ حسین کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی اس انسان دوست رویے کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون کے معاملے پر شوبز کی مختلف شخصیات اور عوامی آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز علی گل پیر نے بھی اونیجا کے محبت میں دھوکا کھانے اور کراچی کے نوجوان کی جانب سے ٹھکرانے کی وجوہات کا تذکرہ کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اونیجا اینڈریو رابنس نامی ایک امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی۔

دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔

ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ اونیجا امریکی خاتون کے معاملے پر نادیہ حسین جانا چاہیے نے کہا کہ

پڑھیں:

 امریکی خاتون نے پاکستان چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر دیا

اسامہ ملک : امریکی خاتون اونیجا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان حکومت سے پیسوں کا تقاضا کردیا،   اونیجا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت سے ایک لاکھ امریکی ڈالر طلب کر رہی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمضان چھیپا پر بھی تنقید کی اور کہا، "تم چپ ہو جاو، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔" انہوں نے حکومت سے نئی سڑکوں اور بسوں کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت سڑکوں کی صفائی پر بھی توجہ دے۔

 لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا

اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے 100 ہزار ڈالر چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی رقم شہر کی ترقی کے لیے مانگ رہی ہیں۔

دوسری جانب رمضان چھیپا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور ان کی درخواستوں سے پاکستان کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ انسانیت کی خدمت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور جلد ہی اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔

وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی

رمضان چھیپا نے کہا کہ وہ اس معاملے میں پاکستانی لڑکے اور خاندان سے رابطہ کریں گے جو اونیجا کو کراچی لے کر آئے تھے اور اس کی مدد کے لیے اقدامات کریں گے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکی خاتون کو ایک اور دلہا بنے نوجوان نے شادی کی پیشکش کر دیا
  • نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، امریکی خاتون واپس جانے پر تیار
  • کراچی آئی امریکی خاتون کے بیٹے نے ساری حقیقت بیان کردی
  • امریکی خاتون واپس جانے کےلیے راضی، ایک اور فرمائش کردی
  • امریکی خاتون اہلِ کراچی کی ترجمان بن گئیں، حکومت سندھ کو آئینہ دکھادیا
  • امریکی خاتون کی چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی، اتر کر سڑک پر بھاگ گئی
  •  امریکی خاتون نے پاکستان چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر دیا
  • امریکی خاتون نے کراچی سے واپس جانے کی شرط بتا دی
  • پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سے شادی کے خواہشمندکئی لوگ سامنے آگئے،ویڈیوز دیکھیں