اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاة ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجودچینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی نشاة ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چین کی قیادت خاص طور سے چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے،باہمی اعتماد اور مشترکہ خواہشات سے جڑے ہمارے قریبی تعلقات اب ایک جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں،یہ آہنی بھائی چارہ بدستور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سال نو تجدید، تبدیلی، اور نئے آغاز کے وعدے کی علامت ہے،اس موقع پر لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت روایتی کھانوں، تحائف کا تبادلہ کرنے، اور آنے والے سال کیلئے آسائشوں کو مدعو کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ رواں چینی سال کی علامت ’’سانپ‘‘ حکمت کی علامت ہے جو ہمیں مشکلوں سے ابھرنے کی قوت اور اجتماعی طاقت کا سبق دیتی ہے، ہماری گہری اور پائیدار دوستی کی بدولت پاکستان اور چین ایک بہتر دنیا کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم میں متحد ہیں، ہم مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے بامعنی شراکت کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ یہ سال ہماری دو عظیم قوموں کے لئے خوش نصیبی اور مسلسل کامیابیاں لائے اور ہمارے عوام کے مابین اٹوٹ رشتوں کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان اورچین ایک ساتھ ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور نے کہا کہ چین کے چین کی

پڑھیں:

چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ

چین میں تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ ہوگئی ہے۔

ابتدائی طور پر اس گاڑی کی 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کی گئی ہیں جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔

لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟

اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کیے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں۔

دونوں اقسام میں 2 ایئربیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

پاکستان میں ان کاروں کی تقسیم چاؤلہ موٹرز کررہی ہے اور گاڑی بک کرنے کی 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک گاڑی پاکستان ڈونگ فینگ بکس

متعلقہ مضامین

  • فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے:وزیراعظم
  • پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم بچپن ہی سے کس اداکارہ کو دیکھنے کے مواقع ڈھونڈتا تھا؟
  • چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا
  • بھارت کا انتہائی طاقتور لیزر ہتھیار کے کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
  • سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
  • امریکی اراکین کانگریس نے دورۂ پاکستان کو انتہائی کامیاب اورمستقبل کےحوالے سے اہم قرار دیدیا
  • بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان، کیا مواقع موجود ہیں؟
  • امریکا اسٹریٹجک پارٹنر اور چین سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، وزیرخزانہ
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ