Daily Mumtaz:
2025-04-13@15:31:48 GMT

برطانیہ: اپریل سے پانی کے بلوں میں بڑا اضافہ ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

برطانیہ: اپریل سے پانی کے بلوں میں بڑا اضافہ ہوگا

برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔

سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، یہاں سب سے کم قیمت والے اے بینڈ کے صارفین کو 36 پونڈ اضافے کی بعد پہلی بار 400 پونڈ سے زیادہ کا بل ادا کرنا ہو گا، جبکہ سب سے مہنگے ایچ بینڈ میں 108 پونڈ اضافے کے ساتھ 1200 پونڈ دینے ہو نگے۔

پانی کی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں، خشک سالی اور شدید بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے آبی ذخائر کے انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پانی کے بلوں میں اضافہ کرنا مجبوری اور ضروری تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 26 سالوں میں پانی کو نجی ملکیت میں دینے کے بعد یہ پہلا مو قع ہے کہ بلوں میں ایک دم اتنا اضافہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اضافہ کیا بلوں میں پانی کے

پڑھیں:

18 کو ملتان اور  20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا؛ حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو ملتان اور  20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ 

حافظ نعیم الرحمن لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کررہا ہے, نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچہ کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی انتقام لیں گے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں خواتین، صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے۔ 

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے امریکہ سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے، وزیر اعظم صدرآرمی چیف کو کہتا  ہوں جب بچے و خواتین  قتل ہورہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے تو تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گا، عرب حکمرانوں یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیاء کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو، پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے۔ 

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو ملتان اور  20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 
  • سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے اسلام آباد میں ہوگا
  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ: اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • آرگینک خوراک، مصنوعات کی پیداوارمیں اضافے کیلئے چین کے ماڈل پرکام کرنا ہوگا‘ نجم مزاری
  • محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • 18 کو ملتان اور  20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا؛ حافظ نعیم الرحمن
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
  •  پاک بیلاروس تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، عطاء تارڑ