بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، جنیٹری بیچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جنیٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔
جنیٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے، پاکستان کے ساتھ غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ’میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینیل کو ڈیپ فیک ویڈیو سے گمراہ کیا گیا، وہ ایک زبردست امریکن ہیں جنہوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
دنیا میں ترقی اور امن کے نئے دور کا آغاز ہوچکا، صدر ٹرمپ سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری
پڑھیں:
ممبئی: یوکرینی اداکار پونزی اسکینڈل میں گرفتار، سینکڑوں افراد کو دھوکہ دیا گیا
ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔
ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔
سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا گیا۔ شروعات میں سرمایہ کاروں کو کچھ ادائیگیاں کی گئیں، لیکن دو ماہ قبل یہ ادائیگیاں بند ہو گئیں۔
اس ماہ کے آغاز میں، کمپنی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 5 جنوری تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو 11 فیصد منافع ملے گا، لیکن اگلے دن تمام اسٹورز اچانک بند کر دیے گئے۔
اس اسکینڈل کے زیادہ تر متاثرین متوسط طبقے کے لوگ، سبزی فروش اور چھوٹے تاجر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، صرف سات شکایت کنندگان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 13 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسکیم کے بروشر میں کمپنی کے GST اور CIN نمبر درج تھے، جس سے انہیں اعتماد ہوا۔ "ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا پیسہ واپس دلائے۔"
ٹوریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی کے سی ای او توصیف ریاض اور چیف اینالسٹ ابھشیک گپتا نے کمپنی کے ساتھ دھوکہ کیا اور اسٹورز کو لوٹ لیا۔