میراتھن ریس رکوانے کیلیے جماعت اسلامی کے وفدکی کمشنر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کی قیادت میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی سے ڈویژنل انتظامیہ کے تحت خلاف شریعت مجوزہ خواتین میرا تھن ریس کو منعقد نہ کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور نیاز درانی بھی ان کے ساتھ تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام میں خواتین کا دائرہ کار اور ذمے داریاں واضح طور بیان ہے خواتین اسلام اور طالبات کو مردوں کے ہوتے ہوئے عام شاہراہوں پر دوڑانا اور ڈور کے مقابلے کروانا شریعت اسلامی کی کھلی خلاف ورزی اور مردوں کی ہوس بھری نظروں کا شکار کرنے کے مترادف ہے۔ڈویژنل انتظامیہ طالبات اور خواتین کی معیار زندگی کو بہتر کرنے انہیں جدید تعلیمی و ووکیشنل تربیتی سہولیات مہیا کرنے کے بجائے سڑکوں پر دوڑانے سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ آج بھی میرپورخاص و قرب وجوار کی خواتین بنیادی طبی سہولیات سے محروم اور سول اسپتال میں زچگی کے دوران جدید سہولتیں نہ ہونے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں مگر ڈویژنل انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ الاپتی ہے۔پرائیوٹ اور سرکاری اسکولز و کالج کی انتظامیہ کو سرکاری احکامات کے ذریعے خواتین میراتھن ریس میں شرکت کا کہا جارہا ہے۔وفدنے مزید کہا کہ میرپورخاص کے غیور مسلمان اس خلاف شریعت اور غیر اخلاقی خواتین میرا تھن ریس کو قبول نہیں کریں گے۔وفد نے کمشنر میرپورخاص سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ خواتین میراتھن ریس کو فوری طور پر منسوخ کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
— فائل فوٹوجماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ میں شرکاء کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عزہ یکجہتی مارچ سے شام کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کریں گے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جلسے کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ مارچ سے مسلم ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھائیں۔