پاکستان تا برطانیہ براہِ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ کر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ لی۔
پاکستان سے برطانیہ براہ راست پروازوں کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کیا جائے گافرانس میں مقیم ن لیگ کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور پی آئی اے ڈایکٹر سیلز وقار ملک کی کاوشوں سے قومی ایرلائین
برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی امیگریشن سے متعلق ٹریننگ دی، ایف آئی اے، ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔
یہ تربیت پاکستان سے برطانیہ جانے والی ممکنہ نئی پروازوں کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
برطانوی ٹیم کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس کا دورہ کر کے تربیتی سیشنز کرے گی۔
برطانیہ کے لیے پاکستان سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے سے قبل امیگریشن تربیت اہم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان سے
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پروازوں میں اضافے پراتفاق کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مزید بجٹ دوست ایئرلائن آپشنز متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستان کی ایئرسیال 3 شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ووزایئرابوظہبی اور پاکستان کے 2 شہروں کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی۔
یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے فروری میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع سامنے آئے گی، جہاں اقتصادی تعاون، تجارت اور روزگار کے مواقع پر مزید بات چیت متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پروازیں ڈپلومیٹک کارنر فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات ووزایئرابوظہبی