وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعیمی خاندان کی دین اور تعلیم سے وابستگی قابل تحسین ہے۔ جامعہ نعیمیہ کا معاشرے میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کردار قابل قدر ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ نعیمیہ دینی تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کو عصری علوم سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کو عمرہ کی ادائیگی اور زیارت حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی خواجہ احمد حسان جامعہ نعیمیہ
پڑھیں:
علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص پاراچنار، گلگت بلتستان سمیت دیگر عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔