ایوی ایشن سیفٹی معیار کے جائزے کیلیے برطانوی وفد کا دورہ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کے سیفٹی معیار کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ تشخیص پاکستانی کیرئیرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی۔
دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی جن میں ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ بین الاقوامی معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی وفد ائیر لائنز کا بھی دورہ کرے گا۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران سی اے اے حکام برطانیہ کے ساتھ سلسلہ وار تکنیکی ملاقاتوں میں مصروف رہے ہیں۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی وفد کے دورے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا جائزہ لینے ایوی ایشن سی اے اے
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون اور دہشت گردی کی حالیہ لہر، اسکے سدباب کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے لیبر پارٹی کے سرکردہ رکن و ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو برطانیہ میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ لیبر پارٹی کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، انکا کہنا تھا دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا کیس کا فیصلہ آگیا
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ٹریننگ کے لئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، برطانیہ میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے، پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے ساتھ برطانوی معیشت کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
شاہدرہ ٹاؤن: تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا