یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے انہیں دستخط نہ کرنے کا کہا، انہوں نے بات چیت کے باوجود دستخط کیے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، مذاکرات کرنا یہ نہ کرنا ان کا اپنا معاملہ ہے، اس حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ کرم میں سڑکیں مسلح گروہ کے قبضے میں ہوتی ہیں وہی گاڑیاں روکتے ہیں، کے پی میں ہمارے علما بھی نشانہ بن رہے ہیں، جو حالات ہیں پنجاب میں اس کا احساس نہیں ہورہا، بلوچستان کے حالات پر بھی کوئی سنجیدگی نہیں، ریاست کی سطح پر بلوچستان کی صورتحال کو سنجیدہ لینا پڑے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کہا کہ
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہرراستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی، مراد سعید کے حوالے سے کبھی بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حوالے سے بھی زیر گردش خبریں درست نہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور میرے متعلق کچھ غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔