پی ٹی آئی کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے شروع وقت سے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی فرد واحد کو بچانے کے لیے مذکرات سے بھاگ رہی ہے، ابھی ہم نے اپنے تحریری فیصلے سے اپوزیشن اراکین کو آگاہ بھی نہیں کیاہے، اصولی طور پر تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے وقت آکر ہمارے جواب کو دیکھا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ اصف کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انکار کے بعد مذاکرات کے وقت تک انتظار کرنا بیکار ہے، پی ٹی آئی قیادت فیصلے کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ، جس کی وجہ سے آئے روز بیانیہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز ہی حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی فون کر کے واضح طور پر منع کردیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے کل سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان
---فائل فوٹوپاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے کل سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم سے متعدد نئے ٹیکس اقدامات اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہوگی۔
آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد سے مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شرکت کریں گے۔