جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پی ایف یو جے کے ملک گیر احتجاج کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاج کی حمایت کر دی۔ واضح رہے کہ پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے کے کل ہونے والے ملک گیر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس شامل ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر بل منظور کروایا گیا، متنازعہ پیکا ترمیمی بل پر حکومت، قومی اسمبلی و سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا صدر زرداری نے ملاقات کا موقع دیے بغیر بل پر دستخط کیے جو افسوس ناک ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیکا ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں اور متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور عوامی اور قانونی جدوجہد کی جائے گی۔
متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلا تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تمام صحافی تنظیمیں کل کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے پیکا ایکٹ
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران جنرل ساحر شمشاد کی نائیجریا کے آرمی چیف، نیول چیف اور ایئرچیف سے بھی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کو انسداد دہشت گردی میں بالخصوص درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں سیکیورٹی، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی، بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔