جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ کا گروپ فوٹو
جموں کشمیرکیمونٹی اوورسیز(جے کے سی او) کےزیراہتمام مہران ریسٹورینٹ کے وی آئی پی ہال میں کشمیری خاتون رہنما محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ جس کی صدارت قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال تھیں۔ تقریب میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی محترمہ شمیم نذیرشال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ ایک مضبوط پاکستان بہت ضروری ہے۔ ہندستان کی دس لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی۔ آزادی کشمیرکے لئے کشمیری عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے بھی ہرفورم پر قانونی واخلاقی مدد کی ہے۔ اقوام عالم اپنا وعدہ پورا کرے۔ انشاء اللہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو کر رہیگا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب میں محترمہ شمیم نذیرشال کوعمرہ ادائیگی پرمبارک باد دی اور کہا کہ پروفیسرنذیرشال کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ تاکہ یہ دیرینہ مسلہ ختم ہواور کشمیری مسلمان آزادی سے زندگی گذار سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محترمہ شمیم نذیرشال
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں
ضلع حویلی کے کونسلر انصر شفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہے، اس دن ہم مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہم انہیں کبھی نہیں بھولے، اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم آزاد کشمیر کے کشمیری اظہار یکجہتی کررہے ہیں کہ ہمیں آپ کا درد یاد ہے اور وہ دن دور نہیں جب آپ بھی آزادی کی سانسیں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 74واں یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ
فاروڈ کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ابرار احمد بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دنیا بھر کے تمام کشمیریوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں، جو اس وقت سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجر عامر خٹک نے کہا، ’آئیں! اس بار مل کر ان کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جو بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ظلم کے سائے میں جی رہے ہیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر آزادی پیغام تاثرات جذبات عوام محبت مقبوضہ کشمیر یوم یکجہتی کشمیر