Nawaiwaqt:
2025-01-30@13:46:30 GMT

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت

جدہ: پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ کیا اور اس دوران دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (‏آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں.

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے عزم کا مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے پاک فوج ایس پی

پڑھیں:

تُرک وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، کونسے مسائل زیر بحث آئیں گے؟

اپنی ایک رپورٹ میں تُرک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ توقع ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" اپنے آج کے دورہ سعودی عرب کے دوران انقرہ و ریاض کے درمیان سیاسی تعلقات میں استحکام اور تجارتی حجم بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ طے یہ ہے کہ ھاکان فیدان سعودی عرب کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شام میں قائم باغی حکومت کے ساتھی عالمی برادری کے معاملات کو زیر بحث لائیں۔ اس سفر کے ذریعے پیغام دیا جائے گا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کروانے کے لئے ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا عزم کرتا ہے۔ نیز غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لئے صیہونی رژیم پر عالمی دباو بڑھانے کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق، ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ واضح رہے کہ ھاکان فیدان اس سے قبل بھی رواں برس جنوری کے اوائل میں شام پر ہونے والے کثیر الجہتی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض آ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب فیصل بن فرحان جون 2024ء میں ترکیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب ترکیہ سے 6ارب ڈالر کے عسکری معاہدے کا خواہاں
  • مزید 49 تارکین وطن کو اطالوی بحریہ کے جہاز کے ذریعے البانیہ پہنچا دیا گیا
  • پاک بحریہ کے جہاز ’یمامہ‘ کی سعودی عرب میں دو طرفہ مشق میں شرکت
  • پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت ، کمانڈنگ افسر کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں
  • پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کی سعودی عرب میں دو طرفہ مشق میں شرکت
  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا سعودی عرب کا دورہ، دوطرفہ بحری مشق میں شرکت
  •  پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ کاسعودی عرب کا دورہ 
  • تُرک وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، کونسے مسائل زیر بحث آئیں گے؟
  • بنگلہ دیشی نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کریگا