وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کاروباری شخصیت میاں منشا کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
میاں منشا (دائیں)، وفاقی وزیر قیصر شیخ (بائیں) - فوٹو: فائل
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کراچی میں کاروباری شخصیت میاں منشا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سمندر کے ذریعے سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، کئی ممالک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کےلیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے 60 فیصد تجارت ہوگی تاکہ بلوچستان میں ترقی ہو۔
اس دوران نامور کاروباری شخصیت میاں منشا کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہوئی ہے، ڈر ہے کہ یہ ببل نا ہو جو بعد میں پھٹ جائے۔
انہوں نے کہا کہ لائم اسٹون کے بہت ذخائر ہیں اور خواہش ہے کہ ہم سیمنٹ ایکسپورٹ کریں، اب نئی مارکیٹ کے تناظر میں سیمنٹ کی بہت ضرورت ہے، شام و غزہ کی صورتحال سامنے ہے وہاں دوبارہ سے تعمیرات کرنی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر میاں منشا
پڑھیں:
امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
امریکی ارکان کانگریس جیک برگ مین، تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق امریکی وفد نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط پاک امریکا شراکت داری علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
امریکی وفد تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔