اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجودچینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چین کی قیادت خاص طور سے چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے،باہمی اعتماد اور مشترکہ خواہشات سے جڑے ہمارے قریبی تعلقات اب ایک جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں،یہ آہنی بھائی چارہ بدستور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سال نو تجدید، تبدیلی، اور نئے آغاز کے وعدے کی علامت ہے۔

اس موقع پر لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت روایتی کھانوں، تحائف کا تبادلہ کرنے، اور آنے والے سال کے لئے آسائشوں کو مدعو کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ رواں چینی سال کی علامت ’’سانپ‘‘ حکمت کی علامت ہے جو ہمیں مشکلوں سے ابھرنے کی قوت اور اجتماعی طاقت کا سبق دیتی ہے، ہماری گہری اور پائیدار دوستی کی بدولت پاکستان اور چین ایک بہتر دنیا کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم میں متحد ہیں، ہم مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے بامعنی شراکت کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ یہ سال ہماری دو عظیم قوموں کے لئے خوش نصیبی اور مسلسل کامیابیاں لائے اور ہمارے عوام کے مابین اٹوٹ رشتوں کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کےلئے پاکستان اورچین ایک ساتھ ہیں۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور نے کہا کہ کے لئے سال نو چین کے چین کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے کم عمر آرگنائزیشن ہیڈ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا


 وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے سب سے کم عمر اور ”مل کر“ آرگنائزیشن کے سربراہ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا۔

اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا، ملک کے سب سے بڑے والنٹیئر نیٹ ورک ’مل کر‘ پاکستان نے یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

 کم عمر ماحولیاتی چیمپئن علی سیف کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آباد نوجوان ہے اور جب اسموگ آیا تھا تو نوجوانوں نے ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے تھے اور ایک لاکھ ماسک بھی تقسیم کیے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں خود بھی ماحول دوست نوجوان ہوں، حال ہی میں ہم نے بڑی تعداد میں برڈ فیڈرز انسٹال کیے ہیں۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی ماحول دوست بنیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم 2030 تک پورے پاکستان میں برڈ فیڈرز لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے ’مل کر‘ پاکستان نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025 میں یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ’مل کر‘ پاکستان اس سے پہلے کامن ویلتھ اینوویشن ایوارڈ اور پاشا ’بیسٹ کمیونٹی سروس‘ گولڈ ایوارڈ جیسے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

’مل کر‘ پاکستان کا سب سے بڑا والنٹیر نیٹ ورک ہے جو پاکستان بھر میں صحت مند سر گرمیوں کے فروغ کےلیے سر گرم عمل ہے۔ 

تقریب میں موجود نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہمیں نیچر کی طرف جانا چاہیے، ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے مزید درخت لگانا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف نے کم عمر آرگنائزیشن ہیڈ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا
  • چین کی نشاة ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی سال نو پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف کا نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چینی سال نو کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارکباد کا پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • محمد شہباز شریف کا شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وزیراعظم کی اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون کی ملاقات