خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کیساتھ منفرد شناختی کارڈ کے اجراء کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کر دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔
خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضاء کے عطیہ کے لئے اندراج ضروری ہو گا، قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ آف پاکستان میں شائع ہونے پر یہ تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔
علیزے شاہ کی بیلی ڈانس ویڈیو وائرل ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خصوصی افراد
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا منشیات کے عادی افراد کی بحالی صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور---فائل فوتووزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فرشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ منشیات کا اجلاس ہوا، جس میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہ کرنے والے پولیس افسران کو ہٹانےکے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے جائزے کے لیے 15 دن میں خصوصی اجلاس ہو گا جس میں صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔
بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سےمیری اصلاح ہوئی۔
دورانِ اجلاس پوست کی کاشت کی جگہ متبادل فصل پر کاشت کاروں کو آمادہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، یہ کمیٹی متبادل فصل کاشت کرنے کے لیے بیج وغیرہ صوبائی حکومت دے گی۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے اجلاس میں کہا کہ دیگر اضلاع سے بھی منشیات کے عادی افراد کو پشاور بحالی مراکز لایا جائے گا، جیلوں میں قید منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس کو ڈرگ فری پشاور مُہم کے تحت انسدادِ منشیات سے متعلق کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور میں ہیروئین بنانے کی3 فیکٹریاں بند کی گئی ہیں، جبکہ خیبر، مہمند، صوابی اور مانسہرہ میں پوست کی فصل تلف کی گئی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 2024ء میں 2 ارب روپے کی 1141 کلو منشیات جلائی گئی، جون 2024ء سے اب تک 2952 کلو چرس پکڑی گئی، 105 کلو ہیروئین، 157 کلو افیون، 37 کلو آئس اور 248 لیٹر شراب پکڑی گئی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 238 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یونی ورسٹیز میں نارکوٹکس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔