Nawaiwaqt:
2025-04-15@06:41:33 GMT

 پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ کاسعودی عرب کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

 پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ کاسعودی عرب کا دورہ 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کے دوران جدہ، سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔ جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے عملے نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہازوں کے دو طرفہ دورے، بحری امور پر بات چیت اور بحری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔ بندرگاہ کا دورہ مکمل ہونے پر؛  رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کے ساتھ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔ پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب اور دو طرفہ مشقوں میں شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔ پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ گلاتی، رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے جہازوں میں سے چوتھا جہاز ہے۔ یہ ہمہ جہت، ہائی ٹیک، اور جدید ترین پلیٹ فارم ہے جو ہر طرح کے سمندری ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ جہاز جنگ کے تمام شعبوں میں بھرپور دفاع کی صلاحیت سے لیس ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مزید دو ججز شامل کرنے اور دو صوبائی ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان تعینات کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے دو الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، جمعے کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہو گا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں دو ججز مزید شامل کرنے سے آئینی بنچز میں نامزد ججز کی تعداد 15 ہو جائے گی۔

جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس  2 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز ناموں پر غور ہوگا۔

دونوں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کیلئے تین تین سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیف
  • پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
  • پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
  • ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوئی جہاز کی بتیاں بجھا کیوں دی جاتی ہیں؟اصل وجہ جانئے
  • چیرات میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
  • جہاز رانی میں مضر ماحول گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تاریخی معاہدہ طے