میٹھے مشروبات طویل عرصے سے آج کل کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن محققین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ عالمی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے محققین کی طرف سے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال چینی والے میٹھے مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 لاکھ نئے کیسز اور دل کی بیماری کے 12 لاکھ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔

اس بڑے پیمانے پر کیے گئے مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جو کہ 1990-2020 تک محیط ہے۔

مطالعے نے اس بات میں نمایاں فرق پایا کہ یہ مشروبات کس طرح مختلف آبادیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق مرد، کم عمر افراد، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور شہری آبادی زیادہ خطرے میں ہیں۔ 

جبکہ سب صحارا افریقہ، لاطینی امریکا اور کیریبین جیسے ترقی پذیر خطوں نے شوگر والے مشروبات کی کھپت کیوجہ سے امراض کی خطرناک تعداد ظاہر کی ہے۔

افریقہ میں ذیابیطس کے 21% سے زیادہ اور لاطینی امریکا میں تقریباً 24% نئے ذیابیطس کے کیسز ریکارڈ ہوتے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ذیابیطس کے

پڑھیں:

وفاق اور صوبوں کے تعاون سے  ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم نےپولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پذیرائی کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔
انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کوبتایاگیاکہ تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے، سال 2025 کے آغاز میں پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصاََ بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اجلاس کوبتایاگیاکہ  آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیو مہم کے تمام پہلوؤں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں کوآرڈینیٹر وزارت صحت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گیس کا بل 21 لاکھ روپے سے زیادہ آنے پر صارف نے خود سوزی کی دھمکی دیدی
  • پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان، فخر زمان، صائم ایوب کی ٹیم میں واپسی
  • 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کے حوالے کردیں: موٹروے پولیس
  • وزیراعظم کا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
  • وفاقی حکومت نے پنشنرز سرٹیفکیٹس سمیت بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی
  • وفاق اور صوبوں کے تعاون سے  ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،وزیراعظم
  • فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے، وکیل وزارت دفاع
  • فرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان
  • ۔9 مئی کے 13 مقدمات :عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم