’شازیہ مری قاتلوں کو بچانے کے کوشش کررہی ہیں‘، سانگھڑ واقعے پر صارفین کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
چند قبل روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا لیکن قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری بھی سانگھڑ میں ہونے والے دھرنے میں پہنچیں اور ورثا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: 2 گروپوں میں تصادم، 4 روز بعد مقدمہ درج، لاشیں دفنا دی گئیں
صحافی امتیاز چانڈیو نے شازیہ مری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دھرنے کے مقام پر ورثا سے سندھی زبان میں بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ امتیاز چانڈیو نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ شازیہ مری مظاہرین سے جعلی ہمدردی کرنے گئی تھیں اور لاشیں رکھ کر احتجاج کرنے والوں کو دلاسا دینے کے بجائے ان پر الزام تراشی کر رہی ہیں اور جذباتی بن کر ان کو ڈرا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہے پی پی کا اصل چہرا۔
یہ ہیں شازیہ مری جو گئی تھی مظاہرین سے جعلی ہمدردی کرنے جن کے تین لوگوں کو سزائے موت کے مجرم ایم این اے علاو دین جونیجو نے قتل کرایا اور بیس زخمی کرائے۔ لاشیں رکھ کر احتجاج کرنے والوں کو دلاسا دینے کے بجائے الزام تراشی اور جذباتی بن کر ان کو ڈرا رہی ہے۔ یہ ہے پی پی کا اصل چہرا pic.
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) January 30, 2025
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شازیہ مری قاتلوں کو بچانے کے کوشش کر رہی ہیں۔
شازیہ مری قاتلوں کو بچانے کے کوشش کر رہی ہے۔ https://t.co/Fho5D0mh7T
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) January 31, 2025
سید نقوی نے لکھا کہ ہٹ دھرمی اور منافقت پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔
ہٹ دھرمی اور منافقت اس پارٹی کا منشور ہے
بھٹو کی لاش بیچنے والے #قوم_کی_آواز_خان_کی_رہائی
— Syed Naqvi (@naqvidubai1) January 31, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ افسوس ہے کیسے بے حس لوگ ہیں یہ۔
افسوس ہے ۔۔
کیسے بے حس ہے یہ ۔۔۔
— Khan Yousafzai (@Shahni9090) January 31, 2025
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں ایم این اے کے قریبی رشتہ دار عطااللہ جونیجو کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ 5 روز قبل اتوار کو گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے میں ایک گروہ کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل اور 19 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا ایم این اے علاؤالدین جونیجو کی زمین پر ہوا تھا۔ ایم این اے کے ہاریوں کی فائرنگ سے 3 افراد قتل ہوئے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جونیجو برادری سانگھڑ واقع سندھ شازیہ مریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سانگھڑ واقع شازیہ مری ایم این اے شازیہ مری رہی ہیں ہوا تھا
پڑھیں:
سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زیانا سے دوری پر ردعمل دے دیا۔
ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا مالی پریشانیوں کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ اس وقت آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ بیٹی کو ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
راجیو کا کہنا ہے جنوری کے بعد سے وہ زیانا سے نہیں مل سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے بیكانیر آ کر بیٹی سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ راجیف نے چارو کے مالی مسائل پر جواب دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ حال ہی میں کروز ٹرپ اور نئی جائیداد کی خریداری جیسی سرگرمیوں میں مصروف رہ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چارو کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں مگر میڈیا کے سامنے ذاتی معاملات لانا درست نہیں۔ راجیف نے زیانا کی پرورش کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ بیٹی ایک مستحکم ماحول میں پرورش پائے۔
یاد رہے کہ چارو کی آن لائن کپڑے بیچنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بھائی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔