Express News:
2025-02-03@12:49:39 GMT

پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی۔

فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پی آئی اے نے لندن مانچسٹر، اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی

اس وقت برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے  دورے پرہے اور آڈٹ کر رہی ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیٹرنگ سروس کے لیے پی آئی اے نے

پڑھیں:

عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو کھلا خط لکھ کر پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے.

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عمران خان کا آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم کھلا خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی سستی کرنے کیلئےنیپرا سے رجوع
  • قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • لندن ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر
  • سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
  • برطانیہ: 200 سے زیادہ کمپنیوں میں ورکنگ ویک چار دن کا ہو گیا
  • نئی سعودی ائرلائن ’’فلائی ادیل‘‘کا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع
  • سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا
  • پنجاب بھر میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر