Jasarat News:
2025-04-15@15:19:01 GMT

برطانیہ : 4 ماہ کے دوران منکی پاکس کا آٹھواں کیس

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ منکی پاکس (ایم پاکس) کے ویرینٹ کلیڈ ایل بی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے ملک میں تصدیق شدہ آٹھواں کیس ہے۔ یو کے ایچ ایس اے کا کہنا ہے کہ کلیڈ ایل بی ویرینٹ وائرس کی ایک نئی شکل ہے،تاہم اس سے آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔لندن میں ایک ایسے مریض میں نیا کیس سامنے آیا ہے جو حال ہی میں یوگنڈا سے واپس آیا تھا۔ یو کے ایچ ایس اے نے کہا کہ افریقا کے کچھ حصوں میں پھیلاؤ کے تناظر میں امکان ہے کہ برطانیہ میں کلیڈ ایل بی منکی پاکس کا درآمد شدہ کیس دیکھنے کو ملے گا۔یاد رہے کہ پہلا کیس اکتوبر میں لندن میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد سامنے آنے والے 3 کیسوں میں مریض کے گھریلو رابطوں کے متاثرہ افراد شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔ 

نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔

نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔   
 

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ
  • بی جے پی کی مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی؟
  • شیر اپنی کچھار سے باہر نکل آیا؟
  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 
  • لندن میں نواز شیرف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
  • نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار