2025-04-15@05:59:33 GMT
تلاش کی گنتی: 743

«کا اظہار کیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند سالوں میں روایتی کلاس، روایتی استاد اور روایتی امتحانات سمیت بہت کچھ بدلنے جا رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بتایا کہ وہ آج کل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف مضامین کے لیے کسٹمائزڈ چیٹ جی پی ٹی ٹولز تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اس سے طالبعلم اپنے کورس کے مطابق استاد کا لیکچر، اس سے متعلقہ سوالات کے جوابات اور اس مضمون کے حوالے سے دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کی سفارش کردہ کتابوں کا مواد انگریزی اردو پنجابی...
    لاہور ہائیکورٹ نے ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والے پیٹرول پمپس کو بند کرے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق دیگر کی اسموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے جو 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ  پانی کے تحفظ کے لیے محکمہ ماحولیات نے متعدد اقدامات کیے ہیں، پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے انہیں سیل کیا جائے اور دوبارہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو مکمل بند کردیا جائے۔ عدالت نے...
    چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے، شے فنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ کو امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا اور انہوں نے کلیدی تقریر کی تھی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 300 سے زائد چینی اور امریکی تاجروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک پیچیدہ اور شدید صورتحال کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
    پیرس(نیوز ڈیسک) پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے اختتام پر سابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو ایرک اسمتھ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو دہشت گردوں یا باغی ریاستوں کی جانب سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میرے حقیقی خوف وہ نہیں ہیں جو زیادہ تر لوگ اے آئی کے بارے میں بات کرتے ہیں، بلکہ میں انتہاپسند خطرات کی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا، ایران، یا یہاں تک کہ روس اس ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے حیاتیاتی ہتھیار تیار کر سکتے ہیں۔...
    سوشل میڈیا کے صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد ہی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ موجودہ دور میں باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کو شاندار کامیابی مل رہی ہے، جن میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’بریلی کی برفی‘‘ اور ’’صنم تیری قسم‘‘ شامل ہیں۔ شائقین مقبول فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے پروڈیوسرز کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناکام رہی۔ لیکن وقت کے ساتھ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔جمعرات کو ترک صدر کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر باوقاراستقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترک صدر کا والہانہ گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا۔اس موقع پر ترک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترک صدرسے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ رجب طیب اردوان نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا...
    اسلام آباد : وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ہاشم کاکڑ کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شفیع صدیقی، اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوئے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کی تعیناتی...
    لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پختونخوا کا فلاح و بہبود کیلیے بجٹ ضائع کیا جارہا ہے، جعلی تبدیلی والوں کے وزرا اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید...
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ 2جج صاحبان کے خلاف ریفرنس لانا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہے، رانا ثنا اللہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، بہر حال بات یہ ہے کہ ہم نہیں سمجھتے عدلیہ کے اندر کوئی بہت بڑی تقسیم ہے یا بڑھ رہی ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ججز اگر خطوط لکھ رہے ہیں تو یہ ان کی فرسٹریشن کا بھی اظہار ہے.  ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کی وزیراعظم سے دبئی میں ملاقات ہوئی انھوں نے بڑی تعریف کی.  رہنما تحریک انصاف شاہد خٹک نے کہا کہ میڈیا کا...
    وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں. انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات سابق وزیراعظم کی طرف سے آتے ہیں وہ ان پر فوراً عمل کرتے ہیں حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں اور بدقسمتی ہے کہ مذاکرات...
    بیجنگ:چائنا  میڈیا گروپ کے تحت  سی جی ٹی این  اور  ہیلونگ جیانگ اسٹیشن  نے  ایشیائی سرمائی کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے ساتھ  مشترکہ طور پر  ” ایک بڑا اسنو مین بناتے ہوئے  ہاربن کی  مدد ” نامی عالمی سماجی تعامل سرگرمی” کا آغاز کیا۔ اس  سرگرمی  کے بارے میں دنیا بھر میں تقریباً 130 ملین افراد نے پڑھا ہے ،اور  12 عالمی زبانوں میں انٹرنیٹ صارفین نے فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ سی ایم جی کے سی جی ٹی این اور ہیلونگ جیانگ اسٹیشن نے ، ایشیائی سرمائی کھیلوں کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ مل کر ، ہاربن میں  اس سرگرمی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب  کا  انعقاد کیا۔ تقریب میں غیر ملکی میڈیا نمائندگان ، غیر ملکی...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے جج ذاکر حسین کے روبرو پیش کیا گیا ان کے خلاف جلاوُ گھیراوُ اور دہشتگردی کی دفعات تحت مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 2 مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں، گرفتار کارکنان نے 21 مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں، آفاق احمد کو دونوں مقدمات میں ریمانڈ کے لیےعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کی جانب سے عدالت میں آفاق احمد سمیت 10 کارکنوں کو پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی پولیس کا موقف تھا کا ملزموں سے مزید تفتیش کرنی ہے...
    وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی۔ شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایفایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شاندار قرار دے دیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکا عزم کا اعادہ بھی کیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میکرو استحکام سے دیرپا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف...
    بلدیہ ٹاؤن کراچی میں پانی بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات تک کا فقدان ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں اس علاقے نے باکسنگ کی دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہوٹل پر پراٹھے بنانے والے نوجوان آغا کلیم نے اس علاقے میں باکسنگ کے کھیل کو گلی محلے تک پہنچانے کے بعد عالمی سطح پر نہ صرف پاکستان کا جھنڈا بلند کیا بلکہ لاتعداد میڈلز بھی اپنے نام کیے۔ آغا کلیم کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا بلدیہ ٹاؤن  پر اثر براہ راست ہوا جہاں ان کی دیکھا دیکھی نوجوان باکسنگ کے کھیل طرف راغب ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر علاقے میں آغا کلیم...
    جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افرادنے گاڑیوں کوآگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثے کی وجہ سے مشتمل تھے۔آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وڈیروں نے کراچی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا، وزیراعطم اس کا کوئی حل نکالیں اور ہمارا انتظامی معاملہ اب ہمارے حوالے کریں۔ کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن، امین الحق اور ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کئی دہائیوں سے سندھ حکومت اور وڈیرے کراچی کے شہریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ ہم پر روزگار کے بعد تعلیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ پہلے کراچی کے ساتھ کوٹہ سسٹم کے نام پر ظلم کیا گیا اور اب...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا کہ تقریباً پانچ سال قبل کراچی میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن خوش قسمتی سے وہ فلائٹ چھوٹنے کی وجہ سے اس حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار نہیں ہو پائیں۔ اداکارہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ 2020 میں لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ جو کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس میں ان کا بھی ٹکٹ تھا، لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ پرواز میں سوار نہ ہو سکیں۔ نازش نے کہا کہ ان کا پہلا فضائی سفر سعودی عرب کا تھا اورانہوں نے اپنے ذاتی...
    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 5 سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں انہیں بھی سوار ہونا تھا لیکن فلائٹ ان سے مِس ہوگئی تھی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے واقعہ کے تقریباً 5 سال بعد دعویٰ کیا ہے کہ  لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹڑنیشنل ائیرلائنز کا طیارہ جو 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، اس میں انہیں بھی کراچی آنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ان سے پرواز چھوٹ گئی تھی۔ پی آئی اےاداکارہ نے بتایا کہ ان کا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جب کہ خود اپنے اخراجات پر انہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان اان لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پرسماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ اپریل کے آخری ہفتے میں 2024کے نتائج کا اعلان کردیں گے، میں اگر کچھ کر سکتا تو کر دیتا لیکن یہ ممکن نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اختر نواز ستی نے کہا کہ کمیشن نے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ امتحان وقت پر لیا جائے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین ایف پی ایس سی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی...
    اسلام آباد: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پیکا کا قانون اتنی جلد بازی میں بنایا گیا کہ شقوں کے نمبر بھی درست درج نہیں کیے گئے، قانون میں اس قدر غلطیاں ہیں کہ درخواست دہندہ کی دو تعریفیں کر دی گئی ہیں اور درخواست دہندہ کی دونوں تعریفیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ پیکا کے تحت بنائی...
    سرینگر (اے پی پی) ممتاز آزادی پسندکشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے دی ہے۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتا نہیں کیا۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور...
    لاہور،ریلوے کی نجکاری کیخلاف پریم یونین کے تحت احتجاج کیا جارہا ہے
    سرینگر : ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنماﺅں نے دی ہے۔ حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتا نہیں کیا۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور...
    تہران:ایران کے سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسری نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل تیار کر لیے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت (AI) کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کی درستگی اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایڈمرل تنگسری نے آپریشن والفتح 8 کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہے اور دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ ملک کے سمندری حدود کے بارے میں کوئی بھی جارحانہ قدم اٹھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے ایران کی بحریہ اور...
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں مقدس حیدر نے کہا کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مصطفیٰ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ کراچی: 6 جنوری کو اغوا ہونے والے مصطفیٰ کے والدین کا اظہار بے بسیکراچی کلفٹن کے علاقے درخشاں سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے والدین نے بے بسی کا اظہار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کا کہنا ہے کہ اس نے مغوی مصطفیٰ کو 3 روز قبل قتل کیا اور لاش ملیر میں پھینکی ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ مصطفیٰ کی...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے...
    قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 13 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 فروی بروز منگل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ کمیٹی اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چودھری، محترمہ نزہت صادق، سید...
      اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی اور چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کا احتجاج جاری ہے، جب کہ دوسری طرف چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور دیگر سینئر ججز کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ دوسری جانب، وکلا نے ریڈ زون اور ڈی چوک تک مارچ کیا جس کے باعث پولیس کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا۔ سپریم کورٹ کی...
    —فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ: 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری لاہور ہائی کورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرری کے لیے 25 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تمام ہائی کورٹس کے 5 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے بیرسٹر گوہر بھاگتے ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پہنچے۔
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس پر سوچیں گی۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ ایک مداح نے دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر بالی ووڈ اور خاص طور پر کرن جوہر کی جانب سے انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ عامر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا بالکل! اگر پیشکش...
    (گزشتہ سےپیوستہ) مکتی باہنی کے سابق کمانڈر نےکہا کہ بھارت میں ایک نیا انقلاب برپا ہو گا،جس کے نتیجے میں نئی ریاستیں بنیں گی۔ہم 98فیصد مسلمان ہیں جوبھارت سے لڑیں گے۔ بھارت تقسیم ہو جائے گا کیونکہ اس کا 48فیصدعلاقہ اس کاحصہ نہیں ہے۔ میزورام اورتریپورہ متحدہ پاکستان کے دور میں بنگلہ دیش کا حصہ تھے۔ جموں وکشمیر اور خالصتان بھارت کا حصہ نہیں ہیں یہ ضرورآزاد ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیاکہ بت پرست ہندوستانیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے تمام لوگ ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں۔‘‘ بنگلہ دیش پر قبضے کی بھارتی سازش کا ادراک صرف زین العابدین کو ہی پریشان کئے ہوئے نہیں ہے ، بلکہ وہ پوری نسل اپنے کئے...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔ حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان...
    کراچی کے ساحل پر کئی بستیاں آباد ہیں ان ہی میں سے ایک ریڑھی گوٹھ ہے۔ یہ پاکستان کی قدیم بستیوں میں سے ایک ہے لیکن کراچی کے پسماندہ علاقوں میں سے ہے حالانکہ یہ کراچی صرف 35 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کراچی سے اس قدر قریب ہونے کے باوجود یہ انتہائی پسماندہ ہے۔ اتنی کے یہاں کے باسی پہلے ہی سے پتھر کے زمانے میں رہتے محسوس ہوتے ہیں۔ مٹی کے کابک نما گھروں میں رہنے والے ساحل کی کالی مٹی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آج سے کوئی 50 سال پہلے یہاں کی مٹی سفید ہوا کرتی تھی اور پانی اتنا صاف کہ ہم اس سے اپنے بال اور جسم صاف کیا کرتے تھے لیکن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کردیا گیا۔ فورٹریس سٹیڈیم میں  میں تقریب کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت محسن نقوی اور اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔  شو میں کثیر تعداد میں فیملیز کی شرکت، تالیاں بجاکر داد دیتے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس سٹیڈیم آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا...
    پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے رکن نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے، ان کے مطابق، ججز کے حالیہ تبادلے سے ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس سے عدالتی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔لندن میں ہانیہ ہامر اور دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کرکٹر صائم ایوب بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کریں گے۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا کیا راز ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہاکہ بس خوش رہیں۔بھارت میں مشہور ہونے اور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھاکہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔راکھی کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا...
    تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز ہو گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فورٹریس سٹیڈیم آمد پروزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں کی روایتی بگھی میں آمد ہوئی جبکہ چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی ۔مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کردیا، مریم نواز شریف نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو...
    اسلام آ باد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ کو فون کرکے غزہ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مصر سے مکمل اظہار یک جہتی کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالیتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور گفتگو میں غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مصر کے ساتھ پاکستان کی طرف سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر غور و...
    مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی ، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے...
    سٹی 42 : آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاؤنسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے کل (10 فروری) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائر گرینڈ الائنس کے  چیف کوارڈینیٹر رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا ہو گا، ملک بھر سے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ملازمین دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سرکاری ملازمین ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔  راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے...
    پاکستانی شوبز اسٹار ہانیہ عامر نے بالی وڈ میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پروجیکٹ اچھا ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔   حال ہی میں ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم کی پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر غور کریں گی بشرطیکہ پروجیکٹ معیاری ہو۔   ہانیہ عامر اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت فلمی تعاون ایک دلچسپ مگر...
    جوڈیشل کمیشن کے رکن و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کردیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے ججوں کے تبادلے کرنے کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی ہے، اس لیے مناسب ہوگا کہ جب تک...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی...
    مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل سویڈن کے زیراہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت سردار تمور عزیز نے کی۔ مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سویڈش حکام پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ...
    کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بہادر آباد دفتر پر کارکنان نے دھاوا بول دیا، تنظیمی معاملات کی تقسیم پر کارکنان نے شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے کہا کہ پارٹی بہادر آباد سے چلے گی گورنر ہائوس سے نہیں، کارکنان نے گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے بھی لگائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کارکنان نے اچانک دھاوا بول دیا، اور تنظیمی معاملات کی تقسیم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہے لیکن پارٹی فیصلے گورنرہاؤس سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مشاورت کے بغیر سرکلر جاری کیا گیا، جس پر کارکنان نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں،...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ای سی ڈی مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنانے بنانے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں اور حیاتیاتی خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔ اتوارکو فرانس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک کانفرنس سے قبل دنیا بھر کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریگولیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دُنیا کے تمام ممالک کی حکومتیں، کاروباری ادارے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں ’اےآئی‘ سے متعلق عالمی قوانین بنانے کے حق میں سامنے آئیں اور ان قوانین پر...
    ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ خیال رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث  رئوف   انجری کا شکار  واضح رہے...
    لاہور (صباح نیوز)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں – برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا...
    عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان اعلٰی انعام النبی نے کہا کہ انجینئر رشید کی صحت مزید بگڑ گئی ہے کیونکہ انکی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج مسلسل آٹھویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما و رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی صحت مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے بگڑ گئی ہے۔ بھوک ہڑتال کے آٹھویں دن ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو جیل سے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پر جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے محبوس رہنما انجینئر رشید کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انکا...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختلافات کے باعث تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان پارٹی کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ روز تنظیمی عہدوں میں تبدیلیاں کی تھیں۔
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیز کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مخلتف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے، طورخم سے لے کر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لے جاتے ہیں، نیشنل ہائی وے پر جو قانونی چیک پوسٹ ہے ٹرانسپورٹرز کی اس پر چیکنگ کی جائے، غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیز نے...
    جنگ بندی معاہدے کا پانچواں مرحلہ، 3اسرائیلی یرغمالی ،183فلسطینی قیدی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جن کی رہائی دیر البلاح شہر سے کی گئی ہے۔ حماس نے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا جنہیں دیر البلاح میں بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے...
    فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اگلے ہفتے اُن ملازمین کی چھانٹی کی تیاری کرلی ہے جن کی کارکردگی کمتر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک انٹرنل میمو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ میمو میٹا میں ہیڈ آف پیپل جینیل گیل نے جاری کیا ہے۔ میٹا کے انٹرنل میمو میں کہا گیا ہے کہ پیر کو یورپ، ایشیا اور افریقا کے بارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اُن تمام ملازمین کو خصوصی ای میل کے ذریعے چھانٹی کے فیصلے سے مطلع کردیا جائے گا جن کے نام شارٹ لسٹ کیے جاچکے ہیں۔ میٹا میں تین سال کے دوران متعدد بار بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی گئی ہیں۔ اِن چھانٹیوں کا بنیادی مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا...
    حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پانچویں تبادلے کے دوران غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی کو رہا کر دیا گیا۔ یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر حماس نے یرغمالیوں کو رہائی کے سلسلے میں ایک اسٹیج بنایا جہاں ں درجنوں نقاب پوش جنگجو موجود تھے۔ حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں اور نظربند شہریوں کو رہا کرے گا جن میں 18...
    لاہور: پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی  اور اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ   کی رونق نے جہاں شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بڑھا رکھی ہے، وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں۔   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی  ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد  کی مستحق ہے۔ مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور...
    بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے 79 فریقین،بشمول ریاست فلسطین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں عدالت کی آزادی، سالمیت اور غیر جانبداری کے لیے اپنی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پابندی کے بعد 79 ممالک نے آئی سی سی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے 79 فریقین،بشمول ریاست فلسطین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں عدالت کی آزادی، سالمیت اور غیر جانبداری کے لیے اپنی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدالت انتہائی سنگین...
    برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری رہا ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جنوری 2025 ء میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں برس کی ابتدا ہی حیران کن ماہ سے ہوئی ہے ،جس میں اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا سے بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے تاہم اس کے باجود عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں...
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 4 سے 8 فروری چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر زرداری کا چینی حکومت کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور دونوں ملکوں نے انسداد دہشتگردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مجروح کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ اس دورے سے متعلق جاری ہونے والے دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے کو اگر دیکھا جائے تو اُن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے جو اس دورے کی کامیابی دکھائی دیتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ سے چھ نئے کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے 9 فروری کو مکلی پارک سے ٹھٹہ تک اعلان کردہ پیدل مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹو، عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کے صدر رزاق چانڈیو نے گجو، گھارو، میرپور ساکرو، بھارا، بگھاں اور وَر سمیت ضلع ٹھٹہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ پارٹی اجلاسوں میں 9 فروری کے مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے علاقائی سطح پر منصوبہ بندی کی گئی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت بھی...
    ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل ہوئی، جس کے بعد مارچ 2024 میں سینیٹ کے انتخابات کا بھی انعقاد ہو گیا تھا، عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہ ہوسکی تھی، پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے سب سے زیادہ 82، مسلم لیگ ن نے 75، پیپلز پارٹی نے 54 جبکہ ایم کیو ایم نے 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024: فافن کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی کسی بڑی جماعت کو اکثریت میں نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اور بلوچستان...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں  میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے  حوالے...
    یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاناما کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے دستربرداری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لِن جیان نے پاناما پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات اور دو طرفہ تعلقات پر غور کرے اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ...
    عدالت عظمٰی میں ججز تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 4 ججز نے چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کس کے ایجنڈے اور مفاد پر عدالت کو اس صورتحال سے دوچار کیا جا رہا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی طے ہونے تک ججز تعیناتی روکی جائے۔ خط میں سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم کیس میں آئینی بینچ فل کورٹ کا کہہ سکتا ہے، نئے ججز آئے تو فل کورٹ کون سی ہو گی یہ...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین نے وادی بھر میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد کی گرفتاری پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میرواعظ محمد عمر فاروق میں حراستی تشدد اور گولی چلانے کے حالیہ واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری ہے کیونکہ مجرموں کو کبھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کٹھوعہ میں حراستی تشدد کے بعد خودکشی کرنے والے گوجر قبیلے کے نوجوان مکھن دین اور...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے "برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید اے کیو آئی مانیٹرز کی تنصیب، بایوگیس پلانٹس اور بایوریفائنری کے قیام، زرعی سیکٹر میں ای میکانائزیشن، اور گرین ٹرانسپورٹیشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  فضائی آلودگی کی نگرانی...
    ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں عوامی لیگ کے وزراء اور کارکنان کی رہائش گاہوں، دفاتر، اور شیخ مجیب الرحمٰن سے منسوب مقامات پر حملوں، توڑ پھوڑ، اور آتش زنی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ رہنماؤں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ پھیلتا جا رہا ہے۔ ان واقعات کا آغاز اُس وقت ہوا جب معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے جلاوطنی سے اپنے حامیوں سے خطاب کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمٰن کی تاریخی رہائش گاہ، جو بعد میں میوزیم میں تبدیل کی گئی تھی، پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کیا۔اس کے علاوہ، ملک کے دیگر حصوں جیسے کھلنا، چٹاگانگ، سلہٹ، اور...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکا کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق وہ امریکی حکام سے اس...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام پرنس رحیم آغا خان کو فون کیا اور پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آغا خان چہارم پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی خدمات میں آغا خان چہارم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان ایک روز قبل پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گزشتہ روز پرنس رحیم آغا خان کی امامت کا اعلان کیا...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔ اڈیالہ جیل...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے 8 فروری کو کیا ہو گا؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کو بریت پر مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا ۔(جاری ہے) جمعرات کے روز اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور محمد حمزہ شہبازشریف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالی نے سرخرو کیا، جس پر ہم اس کاشکر بجا لاتے ہیں۔
    دبئی :ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میگا فائنل کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز بالر شعیب اختر نے شارجہ واریئرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹائٹل کے اصل حقدار ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سفیر اور کمنٹیٹر شعیب اختر نے دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شارجہ واریئرز کے ساتھ ہیں کیوںکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا آغاز بہت دیر سے کیا ہے۔ انہوں نے اس مقام پر پہنچنے کی رفتار حاصل کی جہاں وہ آج ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں...
    آئی ایل ٹی 20 میں پاکستانی اسٹار خزیمہ تنویر نے بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، شعیب اختر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز دبئی :ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میگا فائنل کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز بالر شعیب اختر نے شارجہ واریئرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹائٹل کے اصل حقدار ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سفیر اور کمنٹیٹر شعیب اختر نے دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شارجہ واریئرز کے ساتھ ہیں کیوںکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) امریکا نے پاناما کینال سے گزرنے والے اپنے سرکاری بحری جہازوں کی فیس کی ادائیگی بند کردینے کا اعلان کیا ہے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ پاناما کینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو ایسی رعایت دینے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاناما...
    ڈھاکہ:بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
    سینئر بھارتی اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ 78 سالہ اداکار-سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔ سنہا نے کہا، "ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک میں...
    بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
    PENNSYLVANIA: بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔  74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں  کہا کہ 1971ء نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔ کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا  مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 فروری 2025ء ) پی ٹی آئی رہنما کے مطابق یورپی یونین مدت ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر صحافی وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا۔ روف حسن کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ یورپی یونین کا بیان سامنے آیا، یورپی یونین مدت ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
    بنگلہ دیش میں طلبا انقلاب کے باعث حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی زیرعتاب ہے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد ملک سے مفرور ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے اب بھی ان کے خلاف احتجاج کیے جاتے ہیں۔ بدھ 5 فروری کی شام مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دھان منڈی 32 میں واقع بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پرتشدد حملہ کیا، اور گیٹ توڑ کر زبردستی احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہنگامی آرائی شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب کو بابائے قوم نہیں سمجھتے، بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات یہ احتجاج سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آن لائن تقریر کے جواب میں کیا گیا...
    فلم ساز راج کمار ہیرانی نے اپنے انٹرویو میں اپنی پہلی ڈائریکشن کی فلم "مُنّا بھائی ایم بی بی ایس" کے حوالے سے یادیں تازہ کیں۔  انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے ساتھی اداکار بومن اِرانی کے ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے تو انہیں باہر "ہاؤس فل" کا نشان دکھائی دیا، جس سے وہ خوشی اور حیرت سے بھر گئے۔ راج کمار ہیرانی، جنہوں نے اپنی پہلی فلم کے دوران نہ صرف ایک بہترین کہانی پیش کی بلکہ فلمی دنیا میں ایک نیا رجحان بھی قائم کیا، انہون نے بتایا کہ وہ اس وقت اتنے پراعتماد نہیں تھے کہ انہیں معلوم ہو کہ فلم کتنی کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا "میں تو صرف اتنا خوش...
    اگرچہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سنہ 1990 سے ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم یا صدر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے رہے ہیں۔ لیکن یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر دونوں ہی مظفرآباد میں موجود تھے۔ یہ غیر معمولی بات ہے کہ وزیراعظم اور فوجی سربراہ بیک وقت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جی ایچ کیو میں موجود نہیں تھے۔ وہ دونوں ہی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظفرآباد میں تھے اور پورا دن ریاستی دارالحکومت میں گزارا۔ یہ بھی پڑھیں کشمیریوں کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے بدح کو یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد...