کشمیری رہنما مقبول بٹ کا یوم شہادت ، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سرینگر : ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنماﺅں نے دی ہے۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتا نہیں کیا۔
بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے دی تھی۔ انہیں تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ بھارتی حکام نے مقبوضہ علاقے کے عوام کی طرف سے مسلسل مطالبے کے باوجود شہید رہنما کا جسد خاکی تدفین کےلیے ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقبول بٹ
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر پر غلام مرتضیٰ تنولی کا پیغام
پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اور مزدور رہنما غلام مرتضیٰ تنولی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں معصوم کشمیریوں کی قربانیوں اور مظلومیت کی داستان ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مزدور طبقہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
’’ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی حمایت میں مزید مؤثر سفارتی اور سیاسی کوششیں کرے۔ ساتھ ہی عالمی مزدور تنظیموں کو بھی کشمیری مزدوروں اور عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے‘‘۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا، پاکستانی عوام اور محنت کش طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے‘‘۔