Jasarat News:
2025-02-08@13:41:21 GMT

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے پھر چھانٹی کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے پھر چھانٹی کا اعلان کردیا

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اگلے ہفتے اُن ملازمین کی چھانٹی کی تیاری کرلی ہے جن کی کارکردگی کمتر رہی ہے۔

اس حوالے سے ایک انٹرنل میمو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ میمو میٹا میں ہیڈ آف پیپل جینیل گیل نے جاری کیا ہے۔

میٹا کے انٹرنل میمو میں کہا گیا ہے کہ پیر کو یورپ، ایشیا اور افریقا کے بارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اُن تمام ملازمین کو خصوصی ای میل کے ذریعے چھانٹی کے فیصلے سے مطلع کردیا جائے گا جن کے نام شارٹ لسٹ کیے جاچکے ہیں۔ میٹا میں تین سال کے دوران متعدد بار بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی گئی ہیں۔ اِن چھانٹیوں کا بنیادی مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔

ادارہ کہتا رہا ہے کہ صرف ان ملازمین کو فارغ کیا جاتا رہا ہے کہ جن کی کارکردگی برائے نام تھی اور ادارے پر کو اُن پر خواہ مخواہ بہت کچھ خرچ کرنا پڑتا رہا ہے۔

میٹا نے کہا ہے کہ تازہ ترین چھانٹی میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور دی نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے ملازمین شامل نہیں ہیں۔ ان لوگوں کو فارغ کرنے کی راہ میں ان ملکوں کے قوانین حائل ہیں۔

ادارے نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مشین لرننگ انجینیرز کی بھرتی کا عمل تیز کیا جائے گا۔ ادارہ مشین لرننگ پر انحصار میں اضافہ کر رہا ہے کیونکہ ایک طرف تو جدید ترین ٹیکنالوجیز بہت سی سہولتیں پیدا کر رہی ہیں اور دوسری طرف انسانوں سے خدمات لینے میں اب تک غیر معمولی الجھنوں کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد:

مختصر دورانئے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا یہ ایسا ایونٹ ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور جس میں ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن منایا تا ہے اور ٹک ٹاک اس ایونٹ کے ذریعے بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کریئیٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں، اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ حب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کریئیٹر کا انتخاب کر سکیں گے اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکیں گے۔ شرکت کرنے والے صارفین ووٹنگ کے بعد اپنے پسندیدہ کریئیٹر کے لیے شیئرنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ حمایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ووٹنگ کی مدت 10 فروری 2025 کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہوگی۔ ٹک ٹاک ایوارڈز 2024 میں مختلف کیٹگریز میں غیر معمولی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اس سال کے نامزد افراد کا انتخاب ان کی تخلیقی صلاحیتوں، کانٹنٹ کے اصل ہونے اور ٹک ٹاک کمیونٹی پر اس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کل کا جلسہ صرف کس کس علاقے میں ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا
  • پی آئی اے ملازمین کے لیے اچھی خبر، تنخواہوں میں اضافہ
  • امریکا نے جی20اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
  • گولڈن ہینڈ شیک یا چھانٹی: امریکی ملازمین دوراہے پر، پوری سی آئی اے فورس بھی زد میں
  • ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کیلیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا
  • سندھ: تعلیمی اداروں میں شب برات کے موقع پر چھٹی کا اعلان
  • 14 فروری کو چُھٹی، محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کردیا
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
  • کل عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری