لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پختونخوا کا فلاح و بہبود کیلیے بجٹ ضائع کیا جارہا ہے، جعلی تبدیلی والوں کے وزرا اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہیں۔علی امین نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائی کابینہ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائی کابینہ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ
  • ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ
  •       4 سال سوتیلی ماں والا سلوک ہوا‘ مریم نواز محرومیاں ختم کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • چین کا عالمی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے مصنوعی ذہانت کے فروغ پر زور
  • مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز تعلیمی اداروں میں نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں، بیرسٹر سیف
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائی کابینہ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • ’’انڈسٹری لگائیں،کام کریں، ڈاکیومنٹیشن بعد میں ہوگی‘‘، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ